• 24 جولائی, 2025

آج کی دعا

صحت وسلامتی کی دعا

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِیْ۔اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ۔ اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ۔ لَآ إِلٰهَ إِلَّآ أَنْتَ

(سنن ابوداؤد، كِتَابُ النَّوْمِ بَابُ مَا يَقُوْلُ إِذَآ أَصْبَحَ: حدیث5090)

ترجمہ: اے اﷲ! مجھے میرے بدن میں آرام دے۔ اے اﷲ! میرے کانوں کو سلامت رکھ۔ یا اﷲ! میری نظر کو درست رکھ۔ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

یہ سید ومولیٰ، خیر البشر، خاتم النبیین، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی صحت وتندرستی کی دعا ہے۔

حضرت ابنِ عباس ؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا دو نعمتیں ایسی ہیں کہ جن کی قدر نہ کرکے بہت سے لوگ نقصان اٹھاتے ہیں۔ ایک صحت دوسرے فارغ البالی۔

(صحیح بخاری، کتاب الرقاق باب لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْاٰخِرَةِ حدیث: 6412)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

اعلانِ دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2021