• 7 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

درودشریف

حضرت عبد الرحمن ؓبن ابی لیلیٰ کو حضرت کعبؓ بن عجرہ ملے اور کہنے لگے کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟میں نے کہا ضرور تب انہوں نے یہ حدیث سنائی کہ ہم نے رسول اللہؐ سے پوچھا کہ آپ پر سلام بھیجنے کا طریق تو ہمیں معلوم ہے (کہ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ،اے نبی! آپ پر اللہ کی سلامتی اور اُس کی رحمتیں اور برکتیں ہوں)آپؐ پر صلوٰۃ یعنی درود بھیجنے کا کیا طریق ہے؟ (گویا ہم قرآنی حکم صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْ ا تَسْلِیْمًا (الاحزاب:57)کی تعمیل میں اس سلام کے ساتھ آپ پر درود کس طرح بھیجا کریں؟) آپؐ نے فرمایا درود اس طرح پڑھا کرو:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

(بخاری کتاب الانبیاء)

ترجمہ: اے اللہ! رحمتیں بھیج محمد ﷺ پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیمؑ اور ان کی آل پر رحمتیں بھیجیں یقیناً تو تعریف اور بزرگی والا ہے۔اے اللہ! برکتیں بھیج محمد ﷺ پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے برکتیں بھیجیں ابراہیمؑ پر اور اُن کی آل پر یقیناً تو تعریف اور بزرگی والا ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ65)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

تلخیص صحیح بخاری سوالاً و جوابا (قسط 7)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2022