• 8 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

محبت سے کہیں زیادہ عزت اور قدر شناسی
کی ضرورت ہوتی ہے !

مشہور مصنفہ Shaunti Feldhahn جو خواتین کے لئے اپنی مخصوص تحریروں کے وجہ سے جانی جاتی ہیں، نے ایک سروے کروایا جس میں 75 فیصد مردوں نے یہ بتایا کہ انہیں پیار سے زیادہ عزت کی ضرورت ہے اور ان کی بیوی اگر عزت نہیں دے سکتی تو پیار بے فائدہ ہے۔

ہم در اصل اسی قدر دانی اور عزت کی تلاش میں پیسہ اور طاقت حاصل کرنے کی کوشش میں ساری عمر بھاگتے رہتے ہیں جو در اصل ایک سعی لا حاصل ہی رہتی ہے کیونکہ عزت، قدر شناسی اور دیدہ وری کے لئے کسی دولت اور طاقت کی ضرورت نہیں، خوش خلقی، اچھائی اور اعلیٰ کردار کی ضرورت ہوتی ہے کسی بلند مقصد سے منسلک ہونے کی، بے نفس اور نا فع الناس وجود بننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمارے سارے شوق، رغبتیں اور دلچسپیاں اور Passion اسی کی خاطر ہوتی ہیں لیکن شوق در اصل ایک عارضی جذبہ ہے ایک وقتی جوش جس سے عارضی اطمینان اور خوشی تو حاصل ہوتی ہے مگر نقصان اس سے کہیں زیادہ ہو جاتا ہے ہمیں در اصل اپنی اچھے کاموں میں مستقل مزاجی کے ساتھ مداومت اختیار کرنے سے ہی دائمی اطمینان، خوشی اور قدر دان نصیب ہوتے ہیں جو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(مرسلہ: کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

تلخیص صحیح بخاری سوالاً و جوابا (قسط 7)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2022