• 24 اپریل, 2024

آج کى دعا

حضرت مسىح موعودؑ کى طرف سے خانہ کعبہ مىں کى جانے والى دعا

’’اے ارحم الراحمىن! اىک تىرا بندہ عاجزوناکارہ پرُخطا اور نالا ئق غلام احمد جو تىرى زمىن ملک ہند مىں ہے۔اس کى ىہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمىن !تو مجھ سے راضى ہو اور مىرے خطىئات اور گناہوں کو بخش کہ تو غفور و رحىم ہے اور مجھ سے وہ کرا جس سے تو بہت ہى راضى ہو جائے۔ مجھ مىں اور مىرے نفس مىں مشرق ا ور مغرب کى دورى ڈال اور مىرى زندگى اور موت اور مىرى ہر اىک قوت جو مجھے حاصل ہے اپنى ہى راہ مىں کر اور اپنى ہى محبت مىں مجھے زندہ رکھ اور اپنى ہى محبت مىں مجھے مار۔ اور اپنے ہى کامل محبّىن مىں اٹھا‘‘

 اے ارحم الراحمىن! جس کام کى اشاعت کے لئےتو نے مجھے مامور کىا ہے اور جس خدمت کے لئے تو نے مىرے دل مىں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے ہى فضل سے انجام تک پہنچا۔اور اس عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفىن پر اور ان سب پر جو اب تک اسلام کى خوبىوں سے بے خبر ہىں پورى کر اور اس عاجز اور اس عاجز کے تمام دوستوں اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانى کى نظر سے اپنے ظلِ حماىت مىں رکھ کر دىن ودنىا مىں آپ ان کا متکفل اور متولى ہوجا اور سب کو اپنى دارالرضا مىں پہنچا۔ اور اپنے نبى ﷺاور اس کى آل اور اصحاب پر زىادہ سے زىادہ درودوسلام وبرکات نازل کر۔ آمىن ىا رب العٰلمىن‘‘

(مکتوبات احمد ىہ جلد5 صفحہ17۔18)

ىہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسىحِ موعودؑ علىہ السلام بانى سلسلہ احمدىہ کى خانہ کعبہ مىں کى جانے والى دعا ہے۔

حضرت مسىحِ موعودؑ نے ىہ دعا لکھ کر حضرت منشى احمد جان صاحبؓ کو اس وقت دى تھى جب وہ حج کے لئے تشرىف لے گئے تھے۔ حضرت مسىحِ موعودؑ نے فرماىا تھا کہ
اس عاجز ناکارہ کى اىک عاجزانہ التماس ىاد رکھىں کہ جب آپ کو بىت اللہ کى زىارت بفضل اللہ تعالىٰ مىسر ہوتو اس مقام محمود مبارک مىں اس احقر عباداللہ کى طرف سے انہىں لفظوں سے مسکنت وغربت کے ہاتھ بحضور دل اٹھا کر گزارش کرىں۔

 اس ارشاد عالى کى تعمىل مىں حضرت منشى احمد جان صاحب نے بىت اللہ مىں جا کر حضرت مسىح موعود علىہ السلام کے الفاظ مىں دعا کى۔

حضرت مسىح موعودؑ نے اس دعا کے حوالہ سے حضرت منشى احمد جان صاحبؓ کو ىہ نصىحت فرمائى تھى کہ:
ىہ دعا ہے جس کے لئے آپ پر فرض ہے کہ ان ہى الفاظ سے بلا تبدل وتغىر بىت اللہ مىں حضرت ارحم الراحمىن مىں اس عاجز کى طرف سے کرىں۔

(مکتوبات احمد ىہ جلد 5صفحہ18)

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اکتوبر 2021