• 25 اپریل, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

حضرت امىر المومنىن خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ نے بتارىخ 11اکتوبر 2021ء بروز سوموار 12بجے دوپہر اسلام آباد۔ ٹلفورڈ برطانىہ مىں درج ذىل نماز جنازہ پڑھائے۔ اللہ تعالىٰ ان مرحومىن کى مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمىل عطا فرمائے۔ آمىن ادارہ الفضل تمام پسماندگان سے تعزىت اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

نماز جناز ہ حاضر 

 مکرمہ گوہر سُلطانہ صاحبہ اہلىہ مکرم فضل الرحمٰن خان صاحب مرحوم (سابق امىر جماعت احمدىہ ضلع ۔حال ىوکے)

7 ۔اکتوبر 2021ء کو 79سال کى عُمر مىں بقضائے الہٰى وفات پا گئىں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ مکرم ڈاکٹر محمد زُبىر صاحب کى بىٹى تھىں۔ انتہائى نىک ، دعا گو ، دىندار، نما ز روزہ کى پابند، قُر آنِ کرىم کى باقاعدہ تلاوت کرنے والى اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والى بزرگ خاتون تھىں۔ آپ کے شوہر جب امىر ضلع  تھے  تو آپ نے ہمہ وقت ان کى ہر معاملہ مىں خدمت اور سپورٹ کى۔ اپنے حلقہ مىں  لجنہ کى سىکرٹرى خدمت خلق  کے طور پر خدمت کى توفىق پائى۔ گھر مىں کام کرنے والے  ملازمىن  کا بہت خىال  رکھا کرتى تھىں۔ 2005ء مىں جب پاکستان مىں زلزلہ آىا تو لجنہ ممبرات کىساتھ  ملٹرى ہسپتال   جاکر مرىضوں کى تىماردارى اور خدمت کرتى رہىں۔بُہت با ہمت خاتون تھىں۔ کىنسر کى مرىضہ تھىں لىکن آخرى وقت تک بُہت ہمت اور حوصلہ سے اس کا مقابلہ کىا۔مرحومہ موصىہ تھىں۔ پسماندگان مىں4 بىٹے اور2 بىٹىاں اور متعدد پوتے  پوتىاں  اور نواسے نواسىاں  شامل ہىں۔آپ کے اىک بىٹے مکرم عطا ء القدوس صاحب  آجکل  رىجنل امىر اسلام آباد (ىوکے) کے طور پر اور اىک بىٹے مکرم  ڈاکٹر حبىب الرحمان صاحب  بحىثىت صد ر جماعت  رىجائنا (کىنىڈا)خدمت  کى توفىق پا رہے ہىں۔         

نماز جنازہ غائب  

-1 مکرم عبد المنان قرىشى صاحب  ابن مکرم  قرىشى  عبد اللطىف صاحب (کىنىڈا)

13جنورى  2019ء کو 89سال کى عمر مىں  بقضائے الٰہى وفات پا گئے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم جماعت کىنىڈا کے ابتدائى ممبران مىں سے تھے ۔مانٹرىال  مىں آپ کا گھر جماعت کا سب سے پہلا  نماز سنٹر تھا۔آپ نہاىت خوش مزاج ، خوش اخلاق ،مہمان نواز ،ضرورت مندوں کا خىال رکھنے والے اىک ہمدرد اور مخلص انسان تھے۔خلافت کے ساتھ عقىدت کا گہرا تعلق تھا۔تمام مالى تحرىکات مىں  بڑھ چڑھ کر حصہ لىنے والے تھے ۔ مرحوم موصى تھے۔ آپ کے اىک بىٹے مکرم عبدا لماجد قرىشى صاحب بطورلوکل امىر جماعت  Mississauga اور دوسرے بىٹے مکرم عبد الرزاق قرىشى صاحب بطور رىجنل امىر Atlantic (کىنىڈا) خدمت کى توفىق پارہے ہىں۔ آپ مکرم  فرحان احمد حمزہ قرىشى صاحب (مربى سلسلہ، جامعہ احمدىہ کىنىڈا) کے دادا تھے ۔

-2 مکرم ڈاکٹر محمد زبىر خان رانا صاحب (ابن  چوہدرى محمد ىعقوب صاحب ۔بورن متھ ۔ ىوکے)

 23اگست2021ءکو83سال کى عمر مىں وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ نے پاکستان آرمى مىں کىپٹن کى حىثىت سے 1965ءکى جنگ مىں اگلے مورچوں پر جا کر زخمى فوجىوں کى خدمت کى اور تمغۂ جنگ حاصل کىا۔ 1967ءمىں ىو کے  آئے۔ مرحوم FRCPڈاکٹر تھے ۔ آپ کوبہت سے احمدى ڈاکٹروں کى اس شعبے مىں مدد اور راہنمائى کى  توفىق ملى۔6سال تک آپ  احمدىہ مسلم ڈاکٹرز اىسوسى اىشن  (ىوکے)کے صدر رہے۔ 1990ء مىں حضرت خلىفتہ المسىح الرابع رحمہ اللہ کے ارشاد پر آپ نے غانا اور چند دىگر افرىقن ممالک کا دورہ کىا تاکہ وہاں پر قائم مىڈىکل سنٹرز کو سپورٹ کر سکىں۔ ہىومىنٹى فرسٹ کے تحت 2004ء مىں انڈونىشىا اور 2005مىں کشمىر اور پاکستان کے زلزلہ کے بعض کىمپوں مىں خدمت کى توفىق پائى ۔ مرحوم کو اىک مرتبہ حج بىت اللہ اور تىن مرتبہ عمرہ کى سعادت نصىب ہو ئى۔ بورن متھ مىں لمبا عرصہ بطور صدر جماعت خدمت کى توفىق پائى۔ مر حوم انتہائى نىک ،دىندار، نما ز و روزہ کے پابند اور خلافت کىساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے بزرگ تھے۔ مرحوم اللہ تعا لىٰ کے فضل سے موصى تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ دو بىٹے اوردو بىٹىاں شامل ہىں۔ آپ مکرم خالد سىف اللہ خان صاحب مرحوم سابق نائب  امىر جماعت آسٹرىلىا کے بھائى تھے۔

-3 مکرمہ فرحت وڑائچ صاحبہ اہلىہ مکرم چوہدرى عبد القدوس صاحب مرحوم (کىنىڈا)

3ستمبر 2021ء کو 87سال کى عمر مىں  بقضائے الٰہى وفات پاگئىں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ  کے  مىاں 25سال سندھ  مىں جماعتى اسٹىٹس مىں بطور مىنجر کام کرتے رہے ۔مرحومہ کو مختلف مجالس مىں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کى توفىق ملى۔ شوہر کى وفات  کے بعد 1991ء مىں چاروں  بىٹوں کو لے کر کىنىڈا چلى گئىں ۔قرآن کرىم سے عشق تھا۔ ہمىشہ بچوں کو قرآن کرىم پڑھانے کا سلسلہ جارى رکھا۔ صوم وصلوۃ کى پابند، تہجد گزار نہاىت دعا گو، متوکل على اللہ اور خلفاء کى ہر تحرىک پر لبىک کہنے والى اىک مخلص خاتون تھىں۔ خلافت سے بے انتہا عشق تھا۔ آپ مکرم عبدا لحمىد وڑائچ صاحب (صدر مجلس انصار اللہ کىنىڈا) کى والدہ اور مکرم چوہدرى نصىر احمد صاحب کى ساس تھىں ۔مرحومہ موصىہ تھىں۔

-4 مکرم تنوىر احمد خان صاحب  ابن مکرم محمد صدىق خان صاحب

6 ستمبر 2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ نے پاکستان مىں متعدد جگہوں مىں تنظىمى اور جماعتى عہدوں پر خدمت کى توفىق پائى۔ جن مىں اىک مقام پرسىکرٹرى وقف نو کى حىثىت سے بھرپور کام کىا اور اس حلقہ کو اىک مثالى حلقہ بناىا۔ ملازمت کے بعد کمپنى سے رىٹائرڈ ہوئے تو جو رقم  ملى اس کا دسواں حصہ ىہ کہہ کر سىکرٹرى مال کو بھجوادىا کہ  باقى کام تو ہوتے رہىں گے سب سے پہلے  خداتعالى کا حصہ الگ کرنا لازم ہے۔ تہجد اور نمازوں مىں باقاعدہ تھے اور بچوں کو بھى ہمىشہ بار بار اس کى تلقىن کرتے رہتے تھے۔ اپنى بہوؤں کے ساتھ ہمىشہ بىٹىوں والا سلوک رکھا۔ مربىان سلسلہ اور واقفىن زندگى کا بہت احترام کرتے تھے۔ آپ بہت سى خوبىوں کے مالک اىک نىک، مخلص اور انتہائى محنتى، خوش مزاج، ہنس مکھ اور دلى ہمدردى رکھنے والے شفىق وجود تھے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصى تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ 5 بىٹے شامل ہىں۔آپ کے اىک  بىٹے مکرم احسان احمد خان صاحب مربى سلسلہ ہىں۔

-5 مکرم اکرام اللہ صاحب ابن مکرم احسان اللہ صاحب

 25ستمبر 2021ء کو 75سال کى عمر مىں وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ رحوم اىک نىک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ باجماعت نمازوں اور چندوں کى ادائىگى  مىں ہمىشہ مستقل مزاج رہے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ  تىن بىٹے اور چار بىٹىاں شامل ہىں۔ آپ کے بڑے بىٹے مکرم عطاء الکرىم صاحب واقف زندگى ہىں۔ آپ مکرم ڈاکٹر سمىع اللہ طاہر صاحب (واقف زندگى۔ احمدىہ مسلم ہسپتال لىگوس ۔نائىجرىا) کے بھائى تھے۔

-6 مکرمہ علىم النساء صاحبہ (Hannover۔جرمنى)

19 اکتوبر 2019ء کو 84سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پاگئىں ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ اىک نىک مخلص اور باوفا خاتون تھىں۔ مرحومہ باقاعدگى کے ساتھ اپنا  چندہ ادا کرتى تھىں اور اللہ کے فضل سے موصىہ تھىں۔

-7 مکرم ملک تنوىر احمد خان صاحب

 ىکم  اپرىل 2021ء کو 70 سال کى عمر مىں  بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ پنجوقتہ نمازوں  کے پابند، تہجد گزار، دعا گو، سادہ مزاج، خاموش طبع ،نفاست پسند اىک نىک، مخلص اور  باوفا انسان تھے۔ جماعتى کاموں کو پورى محنت اور دىانت دارى سے سرانجام دىتے تھے۔ خلافت کے حقىقى عاشق تھے۔ کفاىت شعارى آپ کا اعلىٰ خلق تھا۔ آپ نے اولاد کى بہترىن تربىت کى۔ مرحوم موصى تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ چار بىٹىاں اور دو بىٹے شامل ہىں۔

-8 مکرم نذىر احمد چٹھہ صاحب

21 ستمبر 2021ء کو 90 سال کى عمر مىں پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم بہت سى خوبىوں  کے مالک، صوم وصلوۃ کے پابند اىک نىک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ خلافت سے گہرا عقىدت اور محبت کا تعلق تھا۔مرحوم اللہ  کے فضل  سے موصى تھے۔ آپ مکرم  غلام احمد خادم صاحب (مربى سلسلہ ۔نارتھ وىلز) کے والد تھے۔

-9 مکرمہ سىدہ رفىقہ بىگم صاحبہ اہلىہ مکرم محمد رشىد قرىشى صاحب مرحوم

24 ستمبر 2021ء کو 82سال کى عمر مىں وفات پا گئىں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ نہاىت ہمدرد ، خوش اخلاق ، نمازوں کى پابند،خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اىک نىک اور مخلص خاتون تھىں۔ مرحومہ موصىہ تھى اورحصہ جائىداد اپنى  زندگى مىں ہى ادا کردىا تھا۔

-10 مکرم محمد سلىم اختر صاحب (جرمنى)

14 جون  2021ء کو 62سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ باقاعدگى سے قرآن کرىم کى تلاوت کرنے والے ،چندوں مىں باقاعدہ ، بہت سى  خوبىوں کے مالک اىک نىک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصى تھے۔

-11 مکرم ملک بشىر احمد صاحب (عرف باؤ) ابن مکرم ملک  عزىز احمد صاحب مرحوم

7 ۔اکتوبر 2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ ربوہ کے پرانے مکىنوں مىں سے تھے۔ اپنے محلہ کے امام الصلوۃ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کى توفىق پائى ۔مرحوم موصى تھے۔آپ کے بىٹے مکرم ملک غلام احمد صاحب (مربى سلسلہ) غانا مىں خدمت کى توفىق پارہے ہىں۔

-12مکرمہ منصورہ بىگم صاحبہ (اہلىہ مکرم چوہدرى رفىق احمد صاحب کاہلوں)

 28 اگست2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئىں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ بے حد خوبىوں کى مالک، صوم وصلوۃ کى پابند، انتہائى نرم مزاج، غرىب پرور، کثر ت سے صدقہ وخىرات کرنے والى اىک نىک خاتون تھىں۔خلافت سے والہانہ عقىدت کا تعلق تھا۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔ آپ مکرم نصىر الدىن انجم صاحب کى بہن تھىں ۔

-13 مکرم اعجاز اللہ صاحب ابن مکرم احسان اللہ صاحب

 9مئى 2021ء کو 70 سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم  نے 1990ءسے 2019ء تک بطور صدر و امىر جماعت خدمت کى توفىق پائى ۔ پنجوقتہ نمازوں کى ادائىگى اور تہجد کى باقاعدگى  کے لئے ہمىشہ کوشاں رہتے ۔انتہائى سادہ اور دھىمے مزاج کے حامل انسان تھے۔ چندہ جات  مىں باقاعدہ اور مالى قربانى مىں ہمىشہ  پىش پىش رہے ۔ خلافت کى دل سے اطاعت کرنے والےاىک عاجز اور مخلص انسان تھے۔اپنى جماعت مىں بىت النور کے لئے پلاٹ عطىہ کرنے کى توفىق  پائى۔ شروع مىں سب سے پہلے گھر مىں  ڈش لگوائى اور تقرىباً تمام احباب ان کے گھر مىں  ہى خطبہ جمعہ سنتے تھے۔ اس وجہ سے شرپسندوں نے اىک بار ان پر حملہ بھى کىا جس  سے آپ زخمى  ہوگئے۔

-14 مکرم محمد امىر صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب

 22 اپرىل 2021ء کو 85سال کى عمر مىں وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم اپنى فىملى مىں  پہلے احمدى تھے۔ احمدىت قبول  کرنے کى  وجہ سے آپ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ تہجد ، پنجوقتہ نمازوں اور قرآن کرىم کى تلاوت مىں باقاعدہ تھے۔

-15 مکرمہ سلىمہ  طاہر صاحبہ اہلىہ کرم سمىع اللہ خان صاحب

8/9ستمبر 2021ء کى درمىانى رات کو بقضائے الہٰى وفات پاگئىں ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ شادى سے پہلے اپنے محلہ کى سىکرٹرى تحرىک جدىد کے ساتھ بطور اسسٹنٹ بڑے اخلاص کے ساتھ چندہ اکٹھا کىا کرتى تھىں۔ لجنہ مىں وقف عارضى کى بھى توفىق پائى۔ قرآن کلاس مىں باقاعدگى سے شرکت کرتى تھىں۔

اللہ تعالىٰ تمام مرحومىن سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہىں اپنے پىاروں کے قرب مىں جگہ دے۔ اللہ تعالىٰ ان کے لواحقىن کو صبر جمىل عطا فرمائے  اور ان کى خوبىوں کو زندہ رکھنے کى توفىق دے۔آمىن

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ