• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

نماز تہجد کی دعائیں

حضرت عاصمؓ نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا کہ آنحضرتﷺ رات کی نماز کیسے شروع کرتے تھے؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا تم نے مجھ سے ایسا سوال کیا ہے جو تم سے پہلے کسی نے نہیں کیا۔ حضورﷺ جب نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہوتے تو دس دس مرتبہ تسبیح، تحمید اور استغفار کے بعد یہ دُعا پڑھتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ ضِیْقِ الْمَقَامِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ

(نسائی کتاب قیام اللیل)

ترجمہ:اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت سے رکھ اور میَں قیامت کے روز کی تنگی اور سختی کی جگہ سے تیری پناہ میں آتاہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ69-70)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

چوہدری خالد سیف اللہ خان مرحوم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اکتوبر 2022