• 3 مئی, 2024

جو شخص دوسرے کے قصور معاف کر دیتا ہے

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جو شخص دوسرے کے قصور معاف کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اور عزت دیتا ہے۔ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی اور جو کسی کے قصور معاف کر دیتا ہے اللہ اسے عزت میں بڑھا دیتا ہے۔

(مسند احمد بن حنبل، مسند المکثرین من الصحابۃ، مسند ابی ہریرہ 9643)

حضرت سہل بن معاذ بن انسؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا سب سے بڑی فضلیت یہ ہے کہ تو قطع تعلق کرنے والے سے تعلق قائم رکھے اور جو تجھے نہیں دیتا اسے بھی دے اور جو تجھے برا بھلا کہتا ہے اس سے تو درگزر کرے۔

(مسند احمد بن حنبل، مسند المکیین، مسند معاذ بن حسن 15703)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 نومبر 2022