• 17 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

دُعائے ختمِ قرآن

حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن ختم ہونے پر یہ دُعا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِی بِالْقُرْآنِ وَاجْعَلْہُ لِی اِمَامًا وَّنُوْرًا وَّ ھُدًی وَّ رَحْمَۃً اَللّٰھُمَّ ذَکِّرْنِیْ مِنْہُ مَا نَسِیْتُ وَ عَلِّمْنِی مِنْہُ مَا جَھِلْتُ وَارْزُقنِی تِلَاوَتَہٗ آنَاءَ اللَّیْلِ وَأطْرَافَ النَّہَارِ وَاجْعَلہُ لِیْ حُجَّۃً یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ

(احیاء علوم الدین للغزالی جز اوّل صفحہ278)

ترجمہ: اے اللہ! مجھ پر قرآن کی وجہ اور واسطہ سے رحم فرما۔اور قرآن کو میرے لئے پیشوا اور نور اور ہدایت اور رحمت بنا دے۔اے اللہ! اس میں سے جو میَں بھول جاؤں وہ مجھے یاد کروا دے اور جس کی مجھے سمجھ نہیں وہ مجھے سکھا دے اور مجھے رات اور دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کی توفیق عطا فرما اور اے ربّ العالمین! قرآن کو میرے لئے حجت بنا دے۔آمین

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ87-88)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 نومبر 2022