• 3 مئی, 2024

فقہی کارنر

اتباع سنت آداب دعا میں سے ہے

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:
دعا کے لئے رِ قت والے الفاظ تلاش کرنے چائیں۔ یہ مناسب نہیں کہ انسان مسنون دُعاؤں کے ایسا پیچھے پڑے کہ اُن کو جنتر منتر کی طرح پڑھتا رہے اور حقیقت کو نہ پہچانے۔ اتباع سنت ضروری ہے۔ مگر تلاشِ رقت بھی اتباع ِ سُنت ہے۔ اپنی زبان میں جس کو تم خوب سمجھتے ہو، دعا کرو تا کہ دعا میں جوش پیدا ہو۔ الفاظ پرست مَخْذول ہوتا ہے۔ حقیقت پرست بننا چاہئے۔ مسنون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئے۔ مگر حقیقت کو پاؤ۔ ہاں جس کو زبانِ عربی سے موافقت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔

(الحکم 10؍ستمبر 1901ء صفحہ9)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 نومبر 2022