مکرم وسیم احمد ظفر مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل و نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) برازیل سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے مئورخہ 10 دسمبر بروز جمعرات خادم مسجد بیت الاول جماعت احمدیہ برازیل مکرم عمر فاروق جوئیہ صاحب اور انکی اہلیہ مکرمہ شازیہ عمر صاحبہ کو صحت مند اور خوبصورت بیٹا عطاء فرمایا ہے ماشاء اللہ جو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے نیز پیارے آقا نے از راہ شفقت ’’قمر احمد‘‘ نام رکھا ہے ۔ نومولود مکرم بشارت احمد جوئیہ صاحب چک نمبر 152شمالی ضلع سرگودہا پاکستان حال جرمنی کا نواسہ ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے نیک خادم دین اور والدین نیز جماعت کے لئے قرۃ العین بنائے ۔ ڈلیوری سرجری سے ہوئی ہے اللہ تعالیٰ زچّہ و بچہ کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔ آمین
گزشتہ سال انکے ہاں ایک بیٹی ’’عاصمہ عمر‘‘ واقفہ نو کی ولادت ہوئی تھی جو پیدائشی طور پر بعض کمزوریوں کا شکار ہے جسکی وجہ سے کافی پریشانی ہے اور مسلسل علاج بھی ہو رہا ہے اسکی مکمل صحت یابی کے لئے بھی احباب جماعت سے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔