• 7 مئی, 2025

سانحہ ارتحال

یہ افسوسناک اطلاع دی جاتی ہے کہ:
محترم ناصر احمد خالد ابن مکرم پروفیسر شیخ محبوب عالم خالد مرحوم سابق صدر، صدر انجمن احمدیہ پاکستان ربوہ مورخہ 11 نومبر 2020 کو 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

آپ موصی تھے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ نے اپنے پیچھے 2 بیٹے، ایک بیٹی، 3 پوتے پوتیاں اور 2 نواسیاں یادگار چھوڑے ہیں۔

قارئین الفضل سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

سانحہ ارتحال

یہ افسوسناک اطلاع دی جاتی ہے کہ:
مکرم عبد المنان بھٹی ابن مکرم ڈاکٹر (ہومیو)عبد القادر بھٹی مرحوم اسلام آباد پاکستان کرونا وائرس کی وجہ سے 16 نومبر 2020 ءکو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں بعمر 76 سال وفات پا گئے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

آپ کی تدفین اسلام آباد قبرستان میں ہوئی ۔آپ موصی تھے۔ چند روز قبل آپ کی بیٹی بھی 46 سال کی عمر میں تین بچے اور خاوند اپنے پیچھے یادگار چھوڑ کر کرونا ہی کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں۔

مرحوم نے اپنے پیچھے ایک بیٹی، دو بھائی ،تین ہمشیرگان اور دو نواسے ، ایک نواسی یاد گار چھوڑے ہیں۔

قارئین الفضل سے ہر دو مرحومین کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لئے دعا کی درخواست ہے ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2020