• 28 اپریل, 2024

اعلان ولادت

  • مکرمہ ثمینہ جاويد اہلیہ مکرم صوفی جاويد اقبال شاہد (مرحوم) ملائيشياسے یہ اعلان بھجواتی ہيں:

اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے خاکسار کے بڑے بیٹے عزيزم ناصر احمد جاويد (وقف نو) اور بہو عزيزہ فرح ناز بنت مکرم اعظم احمد (انچارج روٹی پلانٹ، جلسہ سالانہ قاديان) کو مورخہ 13 جنوری 2022ء کو پہلی بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔

پيارے آقا نے ازراہ شفقت نومولود کا نام ’’زويا جاويد‘‘ تجویز کیا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں منظوری بھی ارسال فرمائی ہے۔ عزيزم ناصر احمد جاويد، مکرم ڈاکٹر صوفی علی محمد (سابق معلم) کے پوتے ہيں اور عزيزہ فرح ناز، مکرم نذير احمد (درويش نمبر 8 قاديان) ابن بابا نور محمد صاحب باورچی خاندان حضرت مسیح موعودؑ کی نواسی ہيں۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر دے، نيک اور خادم دين بنائے اور والدين کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہو۔آمين ثم آمين۔

ادارہ کی جانب سے مبارکباد قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ