• 26 اپریل, 2024

درخواست دعا

مکرم محمد کولمبس خاں۔ نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن۔ جرمنی اعلان بھجواتے ہیں کہ:
جماعت احمدیہ سٹاڈے جرمنی ایک مخلص دوست مکرم شیخ مجیب الرحمٰن صاحب دسمبر2020ء سے بیمار ہیں۔ انکی دائیں ٹانگ میں خون کا کلاٹ آنے سے خون کی گردش رک گئی تھی۔ مقامی ہسپتال نے آپریشن کرکے اس رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش توکی لیکن کامیابی نہ ہوئی اور مجبوراً 19فروری 2021ء کو آپریشن کرکے ٹانگ کاٹ دی گئی۔ درد تو ختم ہو گئی ہے تاہم ٹانگ اندرونی طور پر نارمل ہونے میں وقت لگے گا۔ احباب کی خدمت میں ان کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں مزید تکلیف سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 مارچ 2021