اہم فریضہ
ایک احمدی کو کیونکہ عمومی طور پر انسانیت سے بھی ہمدردی ہے۔ ہم پر فرض بنتا ہے کہ ان کو ان اندھیروں سے نکالیں۔ ان تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچائیں کہ مسیح اور مہدی کی جماعت میں شامل ہو جاؤ تو فلاح پاؤ گے۔ دنیا میں تیزی سے تباہی آرہی ہےاور بڑی تیزی سے تباہی کی طرف دنیا بڑھ رہی ہے۔ اس کی نزاکت کے پیش نظر ہمیں اس طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بہت توجہ دینی چاہیے۔ تبھی ہم اللہ تعالیٰ کی نظر وں میں بہترین ٹھہر سکتے ہیں۔ تبھی ہم خیر امت ہونے کا حق ادا کر سکتے ہیں۔
(حضرت خلیفتہ المسیح الخامس از خطبہ جمعہ جون 2004ء)
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)