تاثرات۔ آراء۔ تجاویز
مکرمہ طاہرہ زرتشت ناروے لکھتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کی ساری ٹیم کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کی مساعی میں بہت برکت ڈالے ۔ ان حالات میں جبکہ تمام کام رک چکے ہیں ۔ ایسے میں اللہ کا احسان ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت فی الحال میسر ہے اور جماعتی خبریں، پیارے آقا کے ارشادات اورموجودہ حالات کے مطابق الفضل کے علمی اور تربیتی مضامین سے استفادہ کی توفیق مل رہی ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایک ہی جھٹکے سے جس طرح دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اور اشرف المخلوقات کی بے بسی کو اس پر ظاہر کر کے سارا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے ۔اللہ کرے کہ دنیا کو اپنے خالق و مالک کے حضور سربسجود ہونے کی توفیق ملے۔ اور اس وبا سے دنیا کو نجات حاصل ہو ۔ اللہ تعالٰی ہمارے بھی گناہ بخشے اور پردہ پوشی فرمائے ۔
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ آپ اور آپ کی ٹیم کو ہم دونوں کی طرف سے مبارکباد پیش ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عبادتوں کے حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی رضا حاصل کرنے کی توفیق نصیب ہو جائے۔ آمین
اللہ تعالیٰ پیارے آقا کو مع اہل و عیال صحت سلامتی سے رکھے۔ اور ساری جماعت کی بھی حفاظت فرمائے۔