• 4 مئی, 2024

نعت

ایسے نو آموز شعراء کا کلام جنہوں نے روزنامہ الفضل آن لائن لندن کے
حُسن میں اضافہ کے لئے اپنے قلم کو حرکت دی

ذکر انؐ کا شعار ہو جائے
سانس بھی مُشکبار ہو جائے
تو ہو راضی جو میرے آقاؐ تو
راضی پروردگار ہو جائے
اُنؐ کی سیرت سے اور سنت سے
زندگی باوقار ہو جائے
کاش غنچے کھلیں مودت کے
کاش ہم پر بہار ہو جائے
ڈولتی زیست کی یہ ناؤ بھی
تیری رحمت سے پار ہو جائے
اک سفر ہو مرا مدینے کا
اور وہی یادگار ہو جائے
اشک نکلے دیا ندامت کا
’’انؐ کی رہ کا غبار ہو جائے‘‘

(سعدیہ مبارکہ۔فجی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 29 ۔اپریل2020ء