• 20 اپریل, 2024

مجلس انصاراللہ جرمنی کی کرونا وائرس کے حوالہ سے خدمت خلق

انسانیت کی خدمت ہمیشہ سے جماعت احمدیہ کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس کے ہولناک نتائج سے انسانی جانوں کے ضیاع اور معیشت کی تباہی کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر فوری طورپر نیشنل سطح پر National Ansar Help & Care Committe قائم کی گئی۔اسی طرح علاقہ اور زون کی سطح پر بھی اسی طرز کی کمیٹیاں قائم کی گئیں تاکہ ضروتمند انصار اور خاص طور پر دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے بے گھر اور ضرورت مند افراد کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جاسکے ۔جرمنی میں اس وقت انصار کی تعداد 7068ہے ۔ اب تک کی مساعی کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے ۔

  1. دفتر انصاراللہ فرینکفرٹ میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا قیام
  2. مرکزی سطح پر Hotlineکا قیام
  3. علاقائی نائب ناظم صف دوم اور ناظم ایثار کے ساتھ ہفتہ میں دو بار میٹنگز ہو رہی ہیں ۔
  4. احمدی ڈاکٹر کی تنظیم Mamo کے تعاون سے زون کی سطح پر ٹیلیفون کانفرنسز کے ذریعہ انصار کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ اب تک 1200 انصار ان کانفرنسز سے مستفیذ ہوچکے ہیں ۔
  5. جن انصار کے پاس ہومیوپیتھک ادویات نہیں ہیں انہیں یہ ادویات مہیا کی جا رہی ہیں ۔
  6. اب تک 2131 انصار کی سودا سلف اور ادویات لانے میں مدد دی جاچکی ہے ۔
  7. 60 سال سے زائد عمر کے 1897 انصار کو مرکز انصاراللہ جرمنی کی طرف سے سینٹائزر(Sanitizer) ، ماسک ، وٹامن سی اور ٹشو پیپر پر مشتمل ایک پیکٹ بطور تحفہ بھجوایا گیا ہے ۔
  8. 2936 دیگر افراد کی مختلف طرح سے مدد کی گئی ہے ۔الحمدللہ۔ ان افراد میں مختلف قومیتوں کے لوگ شامل ہیں ۔
  9. اب تک 560 بے گھر افراد میں فوڈ پیکٹ تقسیم کئے جاچکے ہیں ان افراد میں زیادہ تر کا تعلق جرمن قومیت سے ہے ۔
  10. مجالس کی سطح پر غیر از جماعت افراد میں کافی تعداد میں ماسک تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔
  11. انصار نیوز کے ذریعہ ملکی اخبارات اور جماعتی سطح پر موصول ہونے والی احتیاطی تدابیر سے انصار کو آگاہ کیا جا رہاہے ۔
  12. انصار کو واٹس ایپ کے ذریعہ گھر وں میں ہلکی پھلکی ورزش طریقے اور اپنی خوراک کا خیال رکھنے کے طریق پر مشتمل ویڈیو بنا کر بھجوائی جا رہی ہیں ۔
  13. حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’ورزش کے زینے‘‘ سے کچھ اہم پوائنٹ انصار کو بھجوائے جا رہے ہیں ۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور آئندہ بھی ہمیں خدمت انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرماتا رہے ۔

(مبارک احمد شاہد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ29۔مئی2020ء