• 24 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ29۔مئی2020ء

جنوبی کوریا میں کورونا کی دوبارہ آمد/نیوزی لینڈ میں کورونا پر کنٹرول/سپین میں کورونا کےمتأثرین کیلئے 10 روزہ سوگ کا اعلان/فرانسیسی کار سازکمپنی نے ملازمین برطرف کردئے/امریکہ میں کوئلہ کا کاروبار متأثر/فرانس میں لاک ڈ اؤن میں مزید نرمی/ہندوستان ودیگر ممالک میں ٹڈی دل کا شدید حملہ/چہرے کے ماسک پر اب کڑھائی ہونے لگی/استعمال شدہ ماسک پھینکنے سے آبی حیات متأثر ہونے لگی/مشہور جرمن سٹور IKEA کی پارکنگ میں نماز عید کی ادائیگی/جرمنی نے 31 ممالک سے سفر شروع کرنے کا ارادہ کرلیا/مشہور کارساز کمپنیوں Nissan اور Mclaren نے اپنے ہزاروں ملازمین برطرف کردئے/فرانس نے کار سازکمپنیوں کو خسارے میں مدد کیلئے 8 بلین یورو کا اعلان کردیا/Ecuador میں ہزاروں مظاہرین کا احتجاج/عالمی ادارے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کو تشویشناک قرار دیا/جاپان کے شمال مغربی علاقوں میں کورونا کی شدت بڑھنے لگی/ برازیل اور روس میں کورونا متأثرین میں شدت/سکاٹ لینڈ کے وزیر نے  احتیاطی تدابیر کی تلقین کی/سویڈن میں معیشت  بہتر ہو رہی/ 6 لاکھ سے زائد سائبر کرائم کیسز رپورٹ

متاثرہ افراد : 58لاکھ37ہزار               اموات: 3 لاکھ61ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1675258 98889 16362 770
2. برازیل 411821 25598 20599 1086
3. روس 387623 4374 8572 232
4. برطانیہ 269131 37837 1887 377

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد24لاکھ 37ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4 لاکھ لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد برازیل 1لاکھ 78ہزار جبکہ جرمنی میں 1لاکھ 64 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 1لاکھ 5ہزار رہی۔ اسی طرح  اموات میں 4ہزار 2سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,613,092
یورپ 2,102,574
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 475,419
جنوب مشرقی ایشیا 238,080
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 178,502

https://covid19.who.int/

  • جنوبی کوریا میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سرنکالنا شروع کردیا ، نتیجةً حال ہی میں کھولے گئے اسکول اب دوبارہ بند  کردئے گئے ہیں۔ (بی بی سی)
  • نیوزی لینڈ  نے کورونا پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے اور گزشتہ ہفتے سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اسی طرح ہندوستان میں  جہاں متأثرین کی تعداد میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں پاکستان میں حالیہ دنوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات بھی دیکھی گئی ہیں۔ (abc.net.au)
  • سپین میں کورونا کے باعث متأثر اور ہلاک ہونے والوں کیلئے  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ ملک گیر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اور قومی پرچم سرنگوں کیا گیا۔ (DW)
  • فرانسیسی کار ساز ادارے Renault نے 15 ہزار  کارکنان کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا ہے (DW)
  • موجودہ عالمی وبا سے امریکی coal mining انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ (Financial Times)
  • فرانس نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی  کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجہ میں  تعلیمی اداروں ، تجارتوں ، ساحلین سمندر  وغیرہ کھولے جارہے ہیں۔ (بی بی سی)
  • ہندوستان اور بعض دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے شدید حملہ سے  وسیع پیمانہ پر فصلیں تباہی کا شکار ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ تباہی گزشتہ  کئی دہائیوں میں ہونے والی تباہی سے  زیادہ شدت کی حامل ہیں۔ (Financial Times)
  • عالمی وبا سے جہاں ہر طرف حفاظتی تدابیر اور ماسک وغیرہ کی ترغیب دلائی جارہی ہے وہیں بعض ممالک میں ان ماسکوں پر کشیدہ کاری اور کڑھائی کرنے کا بھی سلسلہ شروع ہوچکا ہے  جس طرف اب لوگوں کی خاطر خواہ توجہ مبذول ہورہی ہے۔ (DW)
  • کورونا وبا سے جہاں دنیا بھر میں ماسک وغیرہ پہن کر بچاو کو یقینی بنایا جارہا ہے وہیں استعمال شدہ ماسک  سمندروں اور دریاوں میں پھینکنے کے رجحان نے آبی حیات کیلئے خطرات میں بھی اضافہ کردیا ۔ چنانچہ حال ہی میں فرانس میں ساحل سمندر پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے  پانی کی گہرائی میں جاکر اس بات کا اندازہ لگایا کہ سطح سمندر پر ماسک اور دیگر پلاسٹک اشیاء کی انتہائی بھرمار پائی جاتی ہے۔ لہذا حکومت سے اس بابت اپیل کی گئی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف تأدیبی کاروائی کی جائے۔ (DW)
  • دنیا بھر میں جہاں مسلمانوں نے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے  ہوئے عید کی نماز ادا کی وہیں جرمنی میں بعض مساجد میں جگہ کم ہوجانے کے باعث مشہور   شاپنگ  آؤٹ لیٹIKEA نے اپنی پارکنگ مسلمانوں کیلئے دستیاب کردی ، چنانچہ  8 ہزار سے زائد مسلمانوں نے  یہاں نماز عید ادا کی جن میں سے اکثر اپنے جائے نماز اور ماسک کے ہمراہ تھے۔ (DW)
  • جرمنی  میں لاک ڈاؤن میں نرمی  میں اضافہ  دیکھنے میں آرہا ہے اس لئے اب حکومت نے  31 یورپی ممالک کے ساتھ  15 جون تک سفر کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ (DW)
  • مشہور کار ساز کمپنی Nissan نے  سپین میں  اپنے  ہونے والے نقصان کے پیش نظر 2800 کارکنان کو برطرف کر دیا ہے اور بارسلونا میں موجود اپنا مرکز بند کردیا ہے (BBC)
  • کار ساز کمپنی McLarenنے بھی  اپنے سٹاف میں 25 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا ہے۔ (BBC)
  • فرانسیسی صدر عمانوایل  میکرون نے  ملک گیر تباہی کے سبب کار انڈسٹری کیلئے 8 بلین یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔ (BBC)
  • Ecuador میں ہزاروں مظاہرین نے کورونا وبا  کے ایام میں معیشت کے بارے اپنائی گئی پالیسیوں کے خلاف  سڑکوں پر احتجاج کیا  اور صدر کی طرف سے حالیہ بعض کمپنیوں کو بند کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ (BBC)
  • عالمی ادارہ صحت سے منسلک بعض  ماہرین کا یہ تجزیہ ہے کہ موجودہ وبا کے ختم ہونے کی بابت کچھ کہنا انتہائی قبل از وقت ہے ، لہذا اکثر ممالک میں ختم کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب خطرے میں انتہائی اضافہ ہورہا ہے۔اس لئے مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ (BBC)
  • جاپان کے شمال مغربی علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آنے لگے ہیں ، واضح رہے کہ حال ہی میں  وزیر اعظم نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا  تھا۔ (BBC)
  • برازیل میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح روس میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ (BBC)
  • سکاٹ لینڈ کی وزیر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی بابت اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ  خاندان کے افراد کو باہر کسی پر فضا مقام پر ملنے کی اجازت تو دی گئی ہے البتہ  عوام کو چاہئیے کہ حتی المقدور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں۔ (BBC)
  • برطانیہ میں  لاک ڈاؤن کے   چند ہفتوں میں سائبر کرائم میں شدید  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چنانچہ ماہرین کے مطابق  تقریباً 6 لاکھ کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ (BBC)
  • دیگر ممالک کے برعکس موجودہ وبا کے دنوں میں انتہائی مؤثر حکمت عملی کے نتیجہ میں سویڈن کی معیشت میں بڑھاؤ دکھائی دیا ہے۔ (CNBC)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر43، 29 مئی 2020