• 23 اپریل, 2024

سیرالیون پورٹ لوکو ریجن

سیرالیون کے پورٹ لوکو ریجن میں مسجد کا بابرکت افتتاح
اور تقریبِ آمین

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 4 ؍ اپریل 2021 ء کو سیرالیون جماعت کو پورٹ لوکو ریجن کی جماعت مفوکی Maforkie میں ایک نئی مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ افتتاح کے ساتھ ایک تقریب آمین کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان پروگراموں کی مختصر رپورٹ قارئین کے لئے پیشِ خدمت ہے۔

مسجد کا سنگ بنیاد مکرم سفیر احمد صاحب مبلغ پورٹ لوکو ریجن نے اگست 2020 ء میں رکھا اور آپ کو ہی اس کے تعمیری کام کی نگرانی کی سعادت حاصل ہوئی۔ مسجد کا کل مسقف احاطہ 37*54 فٹ ہے اور اس میں 350 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد کی تعمیر پر 76 ؍ ملین لیونز خرچ ہوئے اور یہ تمام خرچ مکرم طاہر منصور اجمل صاحب آف یوکے نے ادا کیا۔ فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔

افتتاح و آمین کی تقریب کا باقاعدہ آغاز دن 11؍بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد معزز مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔مکرم امیر صاحب نے پورٹ لوکو ریجن کی مختلف جماعتوں سے قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔کل 31 ؍ بچے اور بچیوں کوقرآنِ کریم کا پہلا دور مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

مکرم امیرصاحب نے اپنے خطاب میں حاضرین کو سیرالیون میں جماعت کی آمد کے بارے میں بتایا کہ کس طرح یہاں سو سال پہلے جماعت کے پہلے مبلغ پہنچے اور کس طرح اس سو سال کے عرصہ کے دوران احمدیہ جماعت نے یہاں کے مسلمانوں میں پائی جانے والی بدعتوں کا خاتمہ کیا اور انہیں حقیقی اسلام سے روشناس کروایا اور ہر قسم کی مشکلات اور مخالفتیں برداشت کیں۔

آپ نے فیتہ کاٹ کر مسجد کا باقاعدہ افتتاح فرمایا اوردعا کروائی۔ دعا کے بعد مسجد میں نمازظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس بابرکت تقریب میں ریجنٹ چیف مفوکی چیفڈم، ریجنٹ چیف بیکے لوکو چیفڈم، ایک ممبر آف پارلیمنٹ، پورٹ لوکو کے ڈپٹی میئر، ڈپٹی ایس ڈی او پورٹ لوکو ڈسٹرکٹ، ایک کونسلر، مفوکی چیفڈم کے چیف امام، پورٹ لوکو کی پرانی مسجد کے چیف امام، مفوکی چیفڈم کی کونسل آف امام کے چیف امام، چیف امام بشریہ مسجد اور 20 ؍ جماعتوں کے خواتین و مرد و بچوں سمیت کل 390؍ احباب نے شرکت کی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو ہمیشہ حقیقی نمازیوں سے آباد رکھے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی، نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن (سیرالیون))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 مئی 2021