• 18 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 29 جون 2020ء

نائجیریا میں متأثرین کی تعداد بڑھنے گی/ایتھوپیا میں 114 سالہ پادری صحتیاب/الجیریا نے اپنے تمام  بارڈرز بند رکھنے کا عندیہ دے دیا/کینیا میں ماسک پہننے پر حکومتی سختی/برازیل میں صدر مملکت کے خلاف شدید احتجاج/جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ2لاکھ ہزار                     اموات: 5لاکھ2ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5042486
یورپ 2673131
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1041774
جنوب مشرقی ایشیا 760816
افریقہ 288347
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 214106

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2496628 125318 44580 507
2 برازیل 1313667 57070 38693 1109
3 روس 641156 9166 6719 93
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 82ہزار

اموات: 9ہزار 6سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ82ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 138134 2456 1256 81
2 مصر 65188 2789 1168 88
3 نائجیریا 24567 565 490 7

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 94ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 51لاکھ 64ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 7لاکھ 46ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں 6لاکھ 85ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 2ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ78ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار1سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • نائجیریا  افریقہ کا تیسرا بڑا ملک ہے جس میں متأثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں   لاک ڈاؤن کا ابتدائی دورانیہ مکمل ہوچکا ہے۔ اب  مزید ہدایات اور نئی پابندیوں کی بابت حکومتی پالیسی کا انتظار ہے۔(افریقن نیوز)
  • Ethiopiaکے 114 سالہ پادری  کورونا سے صحتیاب ہو گئے۔ گزشتہ دنوں تقریبا 3 ہفتے ہسپتال میں رہنے کے بعد  ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ انہیں آکسیجن کی مسلسل طبی امداد مہیا کی جاتی رہی ہے۔(افریقن نیوز)
  • الجیریا نے اپنے تمام بارڈرز  کورونا کے اختتام تک مکمل  بند رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔صدر عبدالمجید  نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام افراد   جو حفاظتی اقدامات نہیں کررہے ان کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔(افریقن نیوز)
  • کینیا میں کورونا سے احتیاط کیلئے ماسک پہننے کی بابت حکومتی ایکشن پر عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔ حال ہی میں پولیس اور  مشتعل مظاہرین کے مابین  تصادم کے نتیجہ میں  3 افراد  ہلاک  ہوگئے۔(افریقن نیوز)
  • برازیل میں گزشتہ ہفتے متأثرین کورونا میں انتہائی اضافہ کے بعد برازیلی عوام سراپا احتجاج ہے۔ جس کے بعد سارے ملک میں ہنگامے  شروع ہوچکے ہیں۔عوام  نے صدر کے خلاف  بینر اور پوسٹ کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں  حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ ملک میں تمام تجارتوں کی انتہائی ماندہ صورتحال کے بعد کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جون 2020