• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنَّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَاوَالاٰخِرَۃِ

(ابن ماجہ۔کتاب الدعا)

ترجمہ: ’’اے اللہ !میں تجھ سے دنیا وآخرت میں عفو اور عافیت کا طلب گار ہوں‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی بہت پیاری ،جامع حفاظتِ الٰہی کے حصول کی دعا ہے جس کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا کہ ’’دنیا وآخرت میں اگر عافیت مل جائےتو یہ ایک بڑی فلاح ہے‘‘۔

پھر دوسری جگہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ایمان لانے کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی بھلائی نہیں‘‘۔

اللہ تعالیٰ ہمارے گھر کو امن ،سلامتی سے بھر دےاور ہمارے سارے کام سنواردے۔ آمین

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 28 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 29 جون 2020ء