• 4 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

کشتی پر سوار ہونے کی دعا

طوفان نوحؑ کے وقت حضرت نوح علیہ السلام نے کشتی پر سوار ہوتے ہوئے یہ دعا بھی الٰہی حکم کے تحت پڑھی اور آپ کی کشتی جودی پہاڑ کی چوٹی پر لنگر انداز ہوئی نبی کریمﷺ فرماتے تھے کہ یہ دعا میری امت کے لئے غرق ہونے سے امان کا موجب ہے۔

(تفسیر قرطبی جزء9 صفحہ37)

بِسۡمِ اللّٰہِ مَ‍‍جۡرٖٮہَا وَمُرۡسٰٮہَا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۲﴾

(ہود: 42)

اس (کشتی) کا چلنا اور اس کا ٹھہرایا جانا اللہ کے نام کی برکت سے ہی ہو گا۔ میرا رب یقینا بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ36)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایک صالح بچے کا خواب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اگست 2022