اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ
(سنن ابی داؤد، كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي جَامِعِ النِّكَاحِ حدیث: 2160)
ترجمہ: اے اللہ! میں اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور اس خیر کا جس پر تو نے اس کو پیدا کیا، اور اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس شر سے جس پر تو نے اس کو پیدا کیا ہے۔
یہ سید ومولیٰ خیر البشر، خاتم النبیین، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی شادی کرنے وقت کی دعا ہے۔
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی کسی عورت سے شادی کرے یا کوئی خادم خریدے تو چاہیئے کہ یہ دعا کرے:
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ‘‘
(مرسلہ: مریم رحمٰن)