• 19 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم مسعود احمد طاہر۔مبلغ سلسلہ گیمبیامغربی افریقہ تحریر کرتے ہیں۔

خاکسار کے والد مکرم ثناء اللہ ناصر بٹ ولد مکرم محمد دین مؤرخہ 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار بعمر ستر سال بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ۔

آپ کی پیدائش 8؍ اپریل 1952ء کو ضلع نارووال کے ایک گاؤں چندرکے منگولے میں ہوئی۔ آپ نے اپنی زندگی میں مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ جن میں سیکرٹری مال، سیکرٹری تحریک جدید، سیکرٹری تعلیم حلقہ شامل ہیں۔ موصوف ہردلعزیز اور بڑے نافع الناس وجود تھے۔وفات کے وقت آپ چوک داتہ زیدکا ضلع سیالکوٹ میں مقیم تھے۔ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ مؤرخہ 14 ستمبر 2022ءکو آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ نے اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائےاور حامی و ناصر ہو۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی