• 23 اپریل, 2024

آئیوری کوسٹ ریجن بندوکو میں یوم تبلیغ اور تبلیغی بک سٹال

آئیوری کوسٹ ریجن بندوکو میں یوم تبلیغ اور تبلیغی بک سٹال
سینکڑوں افراد تک احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا

مورخہ ىکم اکتوبر بروز جمعۃ المبارک آئىورى کوسٹ کے شہرتاندا، رىجن بندوکو مىں ىوم تبلىغ مناىا گىا جو کہ خدا کے فضل سے کامىاب رہا،ىوم تبلىغ کے لئے چند روز قبل اىک ٹىم تىار کى گئى اور تىارى شروع کر دى گئى برائے تقسىم وفروخت لٹرىچر اور کتب مہىا کى گئىں، اس شہر کى اکثر آبادى مسلم ہے اور ىہاں زىادہ تر کولنگو قبىلے کے لوگ آباد ہىں، ىوم تبلىغ کا آغاز صبح 9 بجے دعا کے ساتھ کىا گىا اس کے بعد لىف لٹس تقسىم کئے گئے خدام نے مختلف سڑکوں اور بازاروں مىں لىف لٹ تقسىم کئے 12 بجے تمام دوست احمدىہ مسجد مىں اکٹھے ہوئے نىز حضورانور کا خطبہ سنا اور جمعہ کى نماز ادا کى۔

ىوم تبلىغ کا دوسرا حصّہ بک سٹال تھا جو کے شہر کى معروف سڑک کےکنارےپہ لگاىا گىا، جس مىں قرآن کرىم سادہ اور فرنچ ترجمہ اور دىگر لٹرىچر فروخت اور نمائش کے لئے رکھا گىا۔ جمعہ کے دن کى گہما گہمى کى وجہ سے بہت افراد ہمارے سٹال پر آ ئے اور اسلامى کتب کى نمائش مىں کافى دلچسپى کا مظاہرہ کىا۔خاکسار بھى وہاں موجود رہا آنے والے زائرىن کے سوالات کے جوابات مقامى خادم کے ذرىعہ لوکل زبان مىں دىے گئے، سٹال پر آنے والے تمام احباب کو لىف لىٹ بھى دىا گىا۔ فرنچ زبان مىں نماز کى کتاب اور ىسرناالقرآن لوگوں کى خرىدارى مىں خاص دلچسپى کا مرکز رہے،بک سٹال کے ذرىعہ 25000 فرانک سىفا کا لٹر ىچر فروخت کىا گىا

تبلىغى بک سٹال کا سلسلہ 00: 4 بجے تک جارى رہا۔ اس کے بعددوبارہ لىف لىٹ کى تقسىم کا کام مختلف سڑکوں اور گلىوں مىں خدام و انصار نے انجام دىا۔800 سے زائد افراد تک اسلام احمدىت کا پىغام پہنچاىا۔ خدا تعالىٰ سے دعا ہے کہ الله اس حقىر قربانى کو قبول فرمائے اور نىک اور سعىد روحوں کو جماعت احمدىہ مىں داخل ہونے کى توفىق عطا فرمائے۔

(رپورٹ: شاہد احمد مسعود مبلغ سلسلہ، آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ