• 25 اپریل, 2024

آج کى دعا

رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۡ ﴿ۙ۲۶﴾ وَ ىَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۡ ﴿ۙ۲۷﴾ وَ احۡلُلۡ عُقۡدَۃً مِّنۡ لِّسَانِىۡ ﴿ۙ۲۸﴾ ىَفۡقَہُوۡا قَوۡلِىۡ ﴿۪۲۹﴾ وَ اجۡعَلۡ لِّىۡ وَزِىۡرًا مِّنۡ اَہۡلِىۡ ﴿ۙ۳۰﴾ ہٰرُوۡنَ اَخِى ﴿ۙ۳۱﴾ اشۡدُدۡ بِہٖۤ اَزۡرِىۡ ﴿ۙ۳۲﴾ وَ اَشۡرِکۡہُ فِىۡۤ اَمۡرِىۡ ﴿ۙ۳۳﴾ کَىۡ نُسَبِّحَکَ کَثِىۡرًا ﴿ۙ۳۴﴾ وَّ نَذۡکُرَکَ کَثِىۡرًا ﴿ؕ۳۵﴾ اِنَّکَ کُنۡتَ بِنَا بَصِىۡرًا ﴿۳۶﴾

(طٰہٰ: 26 تا 36)

ترجمہ: اے مىرے ربّ! مىرا سىنہ مىرے لئے کشادہ کر دے اور مىرا معاملہ مجھ پر آسان کر دے اور مىرى زبان کى گرہ کھول دے تاکہ وہ مىرى بات سمجھ سکىں اور مىرے لئے مىرے اہل مىں سے مىرا نائب بنا دے۔ ہارون مىرے بھائى کو۔ اس کے ذرىعے مىرى پُشت مضبوط کر اور اسے مىرے کام مىں شرىک کر دے۔ اکہ ہم کثرت سے تىرى تسبىح کرىں اور تجھے بہت ىاد کرىں۔ ىقىناً تُو ہمارے حال پر گہرى نظر رکھنے والا ہے۔

ىہ قرآنِ مجىد کى دعوت الىٰ اللہ (تربىت وتبلىغ) مىں کامىابى کى اور مشکلات دور ہونے کى دعائىں ہىں۔

جب اللہ تعالىٰ نے حضرت موسىٰؑ عليه السلام کو مبعوث فرماىا تو آپؑ نے مندرجہ بالا الفاظ مىں خدا سے درخواست اور دعا کى۔ اللہ تعالىٰ نے آپؑ کى دعا کو قبول فرماىا اور حضرت ہارونؑ عليه السلام کو آپ کا مددگار بناىا، آپ کا سىنہ کھولا اور آپ کى زبان کو اپنى جناب سے خاص تاثىر بخشى تا آپؑ فرعون کے سامنے  خدائے واحد کا پىغام بتمام وکمال پہنچا سکىں۔

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

تقریب آمین

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 نومبر 2021