• 26 اپریل, 2024

تقریب آمین

مکرم عبد الستار خان مبلغ سلسلہ ۔کولمبیا یہ اعلان کرواتے ہیں :
خاکسار کے پوتے عزیزم ہود احمد خان (وقف نو) ابن مکرم ہارون احمد خان نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے چار سال کی عمر میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے۔ الحمدللّٰہ علی ذالک ۔ مورخہ 9 نومبر 2021ء کو سیدنا حضرت اقدس خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت اپنے آفس اسلام آباد۔ لندن میں عزیزم ہود سے قرآن پاک سنا اور دعا کروائی۔

بچے کو قرآن کریم ناظرہ انکی والدہ مکرمہ مونیا ہارون نے پڑھایا ہے۔ عزیزم ہود احمد خان مکرم چوہدری بشارت احمد (کوئٹہ کلاتھ ہاؤس) حال مقیم جرمنی کا نواسہ ہے ۔قارئین الفضل سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے عزیزم ہود احمد خان کو علوم قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے نیز مقبول خدمت قرآن کرنے کی سعادت عطا فرمائے ۔آمین۔

(ادارہ الفضل پیارے ہود کے قرآن کریم کو پہلی دفعہ ختم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے عرفان سے عزیزم ہود کو مالامال کرے۔آمین)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک مؤرخہ 26؍نومبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ