• 26 اپریل, 2024

کوسووا پراجیکٹ

کوسووا میں ہیو منٹی فرسٹ کے ڈائریکٹر مکرمی جناح الدین سیف صاحب انسانی بہبود کی سرگرمیوں میں بہت ایکٹو ہیں اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔ 15؍ اکتوبر کو کوسو وا کے دارالحکومت شہر پریشتینا میں سفید چھڑی والوں کے لیے قومی دن منا یا گیا۔ شہر کے میئر کی درخواست پر ہیومینٹی فرسٹ جرمنی نے کوسووا کے دارالحکومت کے شہر میں واقع دو میونسپیلیٹیز سروس ہالوں میں نابینا افراد کی سہولت کے لیے ٹیکٹائل ٹائلز کا فرش بچھوایا۔ جس کی مدد سے سفید چھڑی والے افراد اب کسی بیرونی مدد کے بغیر از خود میونسپلٹی کے مختلف کاونٹرز پر جا کر اپنا کام کرا سکیں گے۔ ہیومینٹی فرسٹ نے اس طریق سے اس دن کو منانے میں اس منفرد انداز میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شہر کے میئر نے ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کے عطیہ اور مقامی ڈائریکٹر ہیومینٹی فرسٹ کی دل کھول کر تعریف کی اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ واضع رہے کہ یہ سہولت اپنی قسم کی واحد سہولت ہے جو کوسووا کی کسی بھی عمارت میں دستیاب ہے۔ نابیناوٴں کی تنظیم کے صدر اور نائب صدر نے بھی اس سہولت کو مہیا کرنے پر ہیومینٹی فرسٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ ملک بھرمیں میڈیا کے ذریعہ بہبود انسانی کے اس کام کا خوب چرچا ہوا اور ہیومنٹی فرسٹ کی نیک نامی کا باعث بنا۔ اللہ تعالیٰ سب کام کرنے والوں کا جزا دے اور ایچ ایف کو عطیہ جات دینے والوں کے مال میں بے بہا برکت ڈال دے۔ آمین

(رپورٹ: زبیر خلیل خان۔ ڈائریکٹر بلکان ممالک ہیومینٹی فرسٹ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 19۔ حصہ اول)