• 20 مئی, 2024

رپورٹ ریجنل جلسہ سینٹ لوئس ، سینیگال

مؤرخہ 29 نومبر 2020ء کو سینیگال کے ریجن سینٹ لوئس میں جماعت احمدیہ کو اپنا پہلا ریجنل جلسہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذٰلک

منعقدہ تاریخ سے دو ہفتے قبل ہی ریجنل مشنری مکرم حفاظت احمد نوید صاحب کی سربراہی میں جلسہ کمیٹی قائم کر کے ریجن کی جماعتوں میں دورے کروائےگئے اور احباب کو جلسہ کی اہمیت وبرکات سے آگاہ کیاگیا۔ایک ہفتہ قبل جلسہ گاہ کو وقار عمل کے ذریعہ کانٹوں اور جھاڑیوں سے صاف کیا گیا۔

مرکزی مشن ہاؤس ڈاکار سے مکرم ناصر احمد سدھو صاحب امیرجماعت سینیگال کی قیادت میں ایک وفد نے شرکت کی۔جلسہ گاہ پختہ راستہ سے دور صحرائی گاؤں میں منعقدہوناتھاجس کی وجہ سےاحباب جماعت خصوصی انتظامات کرکےیکوں وغیرہ کی مدد سے جلسہ گاہ تک پہنچے۔

مقررین نے آنحضرت ﷺ کی سیرت،نماز کی اہمیت، انفاق فی سبیل اللہ اور خلافت کے موضوع پر تقاریر کیں۔ بعدازاں احباب کو سوال و جواب کا موقع دیا گیا۔ آخرمیں مکرم ناصر احمد سدھو صاحب امیر جماعت سینیگال نے احباب کو تربیت اور جماعتی پروگراموں میں شمولیت کی طرف توجہ دلائی ۔ دعا کے ساتھ یہ ریجنل جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

سینٹ لوئس کے پہلے ریجنل جلسہ میں 18 جماعتوں کے 202 احباب شامل ہوئے جن میں اکثریت نومبائعین کی تھی ۔ شاملین نے اس جلسہ کا بہت مثبت اثر لیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن (سینیگال))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2020