• 27 اپریل, 2024

تبلیغی اسٹال۔ کیلاہوں ٹاؤن سیرالیون

مکرم انیس احمد مربی سلسلہ واستاد طاہر احمدیہ سیکنڈری سکول کیلاہوں سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ 26 نومبر بروزجمعة المبارک جماعت احمدیہ کیلاہوں کو تبلیغی اسٹال لگانے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ علی ذالك۔

تبلیغی اسٹال سے چند روزقبل جگہ کا تعین اور تیاری شروع کر دی گئی۔ اسٹال کے لئے کیلاہوں ٹاؤن کی معروف شاہراہ منتخب کی گئی۔ اور جمعة المبارک کے دن کا انتخاب کرنے میں یہ حکمت پیش نظر تھی کیونکہ اس دن اردگرد کے دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے ہمارےٹاؤن کا رخ کرتی ہے۔

26 نومبر بروز جمعة المبارک بعد از نمازفجرخدام اور سرکٹ مشنریز کی مدد سے تبلیغی اسٹال کو ترتیب دیا گیا۔ اسٹال کے بیگراونڈ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوةوالسلام کی تصویر آویزاں کی گئی جس پر انگریزی زبان کے جلی حروف میں لکھا تھا Long awaited Promised Messiah& Imam Mahdi has come اسی طرح دوسرا بینر جماعت احمدیہ سیرالیون کےسوسال مکمل ہونے کے متعلق آویزاں کیا گیا۔ اسٹال کا آغاز صبح 9:00 بجے اجتماعی دعا سے کیا گیا۔ اسٹال پریسرنا القرآن، قرآن کریم، قرآن کریم کی ڈکشنری و کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوةوالسلام و خلفائے سلسلہ احمدیہ و دیگررسائل جس میں التقویٰ اور ریویو آف ریلیجنز شامل تھے برائے نمائش و فروخت رکھے گئے۔ اسی طرح لوگوں میں اسلام احمدیت سے متعلق فلائرز و لٹریچر مفت بھی تقسیم کیا گیا۔ اسٹال پر آنے والے لوگوں کو مقامی زبان میں جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا نیز انکے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ کافی لوگ ہمارے اسٹال پر آئے۔ لوگوں نے اس اسٹال کو بہت سراہا۔ اس اسٹال کے ذریعہ کم وبیش ٹاؤن کے 350 افراد تک پیغام حق پہنچا۔ اور ایک ہزار کے قریب مختلف فلائرز اور لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ الحمدللّٰہ یہ تبلیغی اسٹال کامیاب رہا۔ احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ الله تعالیٰ ہماری ادنی کاوشوں کے نیک نتائج پیدا فرمائے اور لوگوں تک اسلام احمدیت کا پیغام کما حقہ پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ میں نیک اور سعید روحوں کو داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل آن لائن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ