• 9 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

شام کی دعا نمبر1

شام کے وقت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے:

اَمْسَیْنَا وَاَمْسَیْ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ،رَبِّ اَسْاَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَا،وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَابَعْدَھَا،رَبِّ اَعُوذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَمِنْ سُوءِ الْکِبَرِ، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِیْ النَّارِ وَعَذَابٍ فِیْ الْقَبْر

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: ہم نے شام کی اور تمام ملک نے بھی خدا کی خاطر شام کی اور تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اُس کا کوئی شریک نہیں۔ حکومت اُسی کی ہے اور سب حمد بھی اُسی کو زیبا ہے۔اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ اے میرے ربّ! مَیں تجھ سے اِس رات کی خیر و بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس کے بعد کی خیر بھی اور مَیں تجھ سے اس رات کے شرّ سے پناہ مانگتا ہوں۔ اور اس کے بعد کی برائی سے بھی۔ اے میرے ربّ! مَیں تجھ سے سُستی اور تکبر کی برائی سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔ اے میرے پروردگار!مَیں تجھ سے آگ اور قبر کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ110)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مصلح موعود کی یاد میں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2022