• 4 مئی, 2024

دنیا بھر کی لجنہ ممبرات کو سو سال مکمل ہونے پر مبارک صد مبارک

اگلی صدی میں اس عہد کے ساتھ قدم رکھنا ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو عہد بیعت کا حق ادا کرنے والا بنائیں گی
دنیا بھر کی لجنہ ممبرات کو سو سال مکمل ہونے پر مبارک صد مبارک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ قادیان 2022ء کے اختتامی خطاب میں فرمایا:
’’آج لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کو بنے ہوئے بھی سو سال ہوگئے ہیں۔ لجنہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جائزہ لیں کہ اس سو سال میں کس حد تک لجنہ نے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کی ہے اور بیعت کا حق ادا کرنے والا اپنے آپ کو بنایا اور کوشش کی اور کس حد تک اپنے بچوں اور اپنی نسل کو بیعت کا حق ادا کرنے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی سے جوڑنے والا اور ماننے والا بنایا ہے۔ اگرہم نے اس کے مطابق اپنی نسلوں کی اٹھان کی ہے تو یقیناً لجنہ اماء اللہ کی ممبرات اللہ تعالیٰ کی شکرگزار بندیاں ہیں۔ پس یہ جائزے آج لینے کی ضرورت ہے اور جہاں کمیاں رہ گئی ہیں وہاں ایک عزم کے ساتھ عہد کریں کہ ہم نے لجنہ کی اگلی صدی میں اس عہد کے ساتھ قدم رکھنا ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو عہد بیعت کا حق ادا کرنے والا بنائیں گی۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘ آمین

ادارہ الفضل آن لائن کی طرف سے دنیا بھر کی لجنہ ممبرات کو سو سال مکمل ہونے پر مبارک صد مبارک پیش ہے اللہ تعالی دوسری صدی میں دخول ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین

کان اللّٰہ معکم و ایدکم

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن لندن)

پچھلا پڑھیں

مصلح موعود کی یاد میں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2022