• 6 مئی, 2024

مرا مقصود و مطلوب و تمنا خدمت خلق است

خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود ؑکو الہاماَ َفرمایا تھا کہ ’’یَااَحمَدُ فَاضَتِ الرَّحمَۃُ عَلی شَفَتَیک‘‘ اے احمد ! تیرے لبوں پر رحمت جاری ہوئی ہے۔

(تذکرہ صفحہ 74-73 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ)

پس اس رحمت نے جہاں روحانی بیماروں کے لیے آپؑ کے دل میں درد پیدا کیا ہوا تھا وہاں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی جسمانی اور مادی ضرورتوں کے لئے بھی آپ ؑ دعا اور تدبیر کے لئے ہر وقت اور ہر لمحہ تیار رہتے تھے ۔

اپنے آقا کی پیروی میں جماعت احمدیت مالی جہاں اسلام احمدیت کا حقیقی پیغام ملک کے طول و عرض میں پہنچانے کے لئے مصروفِ عمل ہے وہاں اپنی بساط کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی کوشاں ہے۔ خدمتِ خلق کا ایک ذریعہ خون کا عطیہ دینا ہے جس سے زندگیوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاتا ہے۔

ماہ ستمبر 2020ء جبکہ مالی میں ٹائیفائیڈ اور ملیریا کی شدید وباء پھیلی ہوئی تھی ،خدام الاحمدیہ مالی نے مؤرخہ 12ستمبر کو ریجن باماکو اور 20 ستمبر کو ریجن سکاسو میں خون کے عطیات کا پروگرام منعقد کیا ۔ محض اللہ تعا لیٰ کے فضل سے خون کے عطیات اکٹھا کرنے کے پروگرام بہت کا میاب رہے۔ جس میں شہر کے جنرل ہسپتال کی طرف سے ایک ٹیم احمدیہ مشن ہاؤس تشریف لائی اورخون کے عطیات لیے، کُل 82 افراد کو خون عطیہ کرنے کی توفیق ملی جس میں 6غیر از جماعت بھائی بھی شامل ہیں ۔الحمد علی ذالک

(رپورٹ :واصف شہزاد مربی سلسلہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جنوری 2021