• 23 اپریل, 2024

فقہی کارنر

سینہ پر دم

حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضور علیہ السلام کے دم کرنے کا ایک واقعہ لکھتے ہیں:
ایک دفعہ یہ عاجز راقم لاہور سے قادیان آیا ہوا تھا اور جماعت لاہور کے چند اور اصحاب بھی ساتھ تھے۔ صوفی احمد دین صاحب مرحوم نے مجھ سے خواہش کی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سفارش کر کے صوفی صاحب کے سینہ پر دَم کرا دوں۔ چنانچہ حضرت صاحب کوچہ بندی میں سے اندرون خانہ جا رہے تھے جب کہ میں نے آ گے بڑھ کر صوفی صاحب کو پیش کیا اور ان کی درخواست عرض کی۔ حضورؑ نے کچھ پڑھ کر صوفی صاحب کے سینہ پر دم کر دیا۔ (پھونک مارا) اور پھر اندر تشریف لے گئے۔

(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادقؓ صفحہ175-176)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جنوری 2023