• 26 اپریل, 2024

ابھی بھی وقت ہے مانگ لو اُسے اُس سے

جدھر بھی دیکھو اس کا پرتَو نظر آتا ہے
اک ذرا سوچ تیرا گیان کدھر جاتا ہے
تیرے تغافل نے تجھے مار دیا اے شخص
ورنہ اس کے جلوے پر وقت ٹھہر جاتا ہے
تجھے فتور کہ تیرا علم سب سے بالا ہے
وہاں یہ عالم ہے کہ عالم بھی ڈر جاتا ہے
تجھے یہ ناز کہ تیرا علم ہی سمندر ہے
وہاں ایک قطرے میں سمندر سکڑ جاتا ہے
کبھی تو سوچ کہ تو اتنا بے بس کیوں ہے
تو کیوں ظلمت و آفات میں گھر جاتا ہے
تیری یہ بےحسی اور تکبر تجھے لے ڈوبا
ورنہ فریاد پر شیر مادر بھی اتر آتا ہے
اب جو روتے ہو کہ ہر کام بگڑ جاتا ہے
کرو اگر حمد تو ہر کام سنور جاتا ہے
روئے پہلے جو وہ قہر سے بچ جاتا ہے
نہ روئے پہلے جو وہ قہر سے مر جاتا ہے
ابھی بھی وقت ہے مانگ لو اُسے اُس سے
محض ہو فضل تو وہ دل میں اتر آتا ہے

(کاشف ریحان خالد ۔ بیلجیئم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ