• 18 مئی, 2024

برکینا فاسو کے ریجن بانفورا میں مسرور فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

الحمد للہ خدام الاحمدیہ ریجن بنفورہ کو محض اللہ تعالی کے فضل سے مسرور فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے مجلس ‘‘کاربراسو’’ کا انتخاب کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کا مقصد خدام کی تربیت اور ان کا جماعت کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں چار مجالس نے حصہ لیاجس میں بانفورا، ینگولوکو،چام پوغرہ اور کاربراسو شامل تھیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے مکرم ریجنل قائد صاحب اپنے وفد کے ساتھ شامل ہوئے ۔

میچیز کاآغازصبح 9:00 بجے ہوا۔اس میں ناک آوٹ کا سسٹم رکھا گیا تھا۔اس میں چار ٹیموں کے درمیان دو میچ کروائے گئے۔اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ کروایا گیا ۔

میچ کے اختتام پر نماز ظہر اور عصر ادا کی گئ۔اس کےبعد خاکسار نے خدام کو مختصر نصائح کیں۔ ان کو خلافت کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کی تلقین کی۔اس کے بعد خدام میں کھا نا تقسیم کیا گیا۔اس کے بعد فائنل میچ کروایا گیا۔اور اس میں ینگولوکو کی مجلس فاتح رہی۔

آخر پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مقامی صدر صاحب جماعت اور عاجز نے کامیاب ہونے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔اور دعا کے ساتھ اس کامیاب ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔

٭…٭…٭

(رپورٹ: اعجاز احمد ریجنل مبلغ سلسلہ بانفورا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مارچ 2021