• 28 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر14، 30۔اپریل 2020ء

کئی ملین صرف چائے بسکٹ پر خرچ

ممبران اسمبلی رقم واپس کریں

کینیا کے چا رلاکھ پنا ہ گزین

ہیروز کو  خراج تحسین

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
36,851 12,101 1,590

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 مصر 5268
2 جنوبی افریقہ 5350
3 مراکش 4321
4 الجیریا 3848
5 کیمرون 1832

 کینیا

کورونا فنڈ کے کئی ملین صرف چائے اور بسکٹس پر خرچ

کینیا  وزارت صحت کی طرف سے شائع کئے گئے اعدادو شمار  کے مطابق دس ملین شیلنگ چائے بسکٹس کے لئے اور چھ ملین موبائل ائیر ٹائم کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں سے  چار ملین کینین شیلنگ یعنی 37000ڈالرز سٹاف کی  چائے اور بسکٹس پر خرچ کئے جا چکے ہیں۔ یہ رقم اس 9.3 ملین ڈالرز کے فنڈ میں سے لی گئی ہے جو ورلڈ بنک نے کورونا سے نمٹنے کے لئے  عطیہ کی تھی۔

 ان اعدادو شمار کے بعد عوام غصے میں ہیں کہ لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں، ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے پاس مناسب حفاظتی لباس موجود نہیں  جبکہ دوسری طرف  کئی ملین صرف چائے بسکٹ اور فون کےلئے نکال لئے گئے ہیں ۔(بی بی سی افریقہ )

سیرالیون

جیل کو آگ لگا دی گئی

 ایک نئے قیدی  کے آنے کے بعد جس میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں جیل  کو آگ لگا دی گئی جس سے  ایک وارڈن مارا گیا اور کئی لوگ زخمی ہیں ۔ اس جیل میں تین صد قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد وہاں رکھے گئے ہیں ۔  (بی بی سی  )

نائیجریا

بنک اور دفاتر کھولے جا رہے ہیں ۔

نائیجریا میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے اعلان کیاہے کہ اس سوموار سے بنک اور دفاتر کھول دئے جائیں گے ۔  ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی اداروں کو بھی محدود پیمانے پر کام کی اجازت ہو گئی ہے ۔ (بی بی سی افریقہ )  

ساؤتھ افریقہ

امریکن سیکریٹری آف اسٹیٹ Mike Pompeo نے جنوبی افریقہ کو کیوبا کی میڈیکل ٹیم کو ویلکم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ان کا  کہنا ہے کہ وبا کا بہانہ بناکر کیوبا اپنے میڈیکل اسٹاف کو  استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

 انہوں نے کہا ہم برازیل ، ایکواڈور اور بولیویا اور دوسرے ممالک کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے کیوبا حکومت کی طرف سے ان بدعنوانیوں پر آنکھیں بند کرنے سے انکار کیا ہے اور تمام ممالک سے ایسا کرنے کو کہتے ہیں ، بشمول جنوبی افریقہ اور قطر ۔

کیوبا کے صدر Miguel Diaz-Canel نے ٹویٹر کے ذریعے مسٹر پومپیو پر ردعمل کا اظہار کیا: ’’جب امریکہ کیوبا کے بین الاقوامی طبی تعاون پر جھوٹ اور بہتان تراشی سے حملہ کرتے ہیں تو امریکہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتا ہے۔ (بی بی سی افریقہ نیوز)

موزمبیق

موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی Filipe Nyusi نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک کی ہنگامی صورتحال میں 30 دن کی توسیع کردی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کچھ لوگ ابھی بھی غیر ضروری سفروں کے لئے اپنے گھر چھوڑ رہے ہیں اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ’’بہت کچھ کریں‘‘۔

ہنگامی حالت کے تحت ، ملک کے اندر نقل و حرکت محدود ہے اور کسی بھی غیر ملکی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ اسکول بند ہیں۔( بی بی سی )

گنی بساؤ کے وزیر اعظم کورونا پازیٹو

وزارت صحت   کے مطابق  گنی بِساؤ کے وزیر اعظم Nuno Gomes Nabiam کا کورونا  ٹسٹ پازیٹو آیا ہے۔گنی بساؤ میں بدانتظامی اورمسائل کی کمی کی وجہ سے صحت کا ناقص نظام ہے۔ملک میں اب تک کورونا  کے 205  کیسز اور  ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ (بی بی سی )

یوگنڈا

یوگنڈامیں ہائی کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی حلقوں میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے ہر ایک کو دی جانے والی 5000 $ کی رقم واپس کریں۔

گذشتہ ہفتے ، ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا تھا جس میں پارلیمنٹ سے کہا گیا تھا کہ وہ نقد رقم  تقسیم نہ کریں ، لیکن اسپیکر نے کہا کہ یہ رقم پہلے ہی ارکان پارلیمنٹ کے بینک کھاتوں میں ادا کردی گئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ )

اریٹیریا

کیا اریٹیریا  کورونا کا مقابلہ کر پائے گا

اریٹیریا دنیا کے سب سے الگ تھلگ ممالک میں سے ایک ہے ، لیکن یہ وباسے نہیں بچ  سکا ۔ اریٹیریا میں پہلا COVID-19 کیس 21 مارچ کو رپورٹ کیا گیا تھا ، اور 28 اپریل تک ملک میں تصدیق شدہ 39 واقعات ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لئے  یکم اپریل سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں ہے۔

اریٹیریا میں وبائی مرض ابھی عروج پر نہیں پہنچا ہے ، لیکن تمام علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک تباہی کی طرف گامزن ہے۔

 ملک میں صحت کا نظام اتنا مضبوط نہیں ہے کہ COVID-19 جیسی مہلک اور متعدی بیماری کا علاج کر سکے۔ وبائی مرض سے پہلے ہی ، ملک کی صحت کی سہولیات فراہمی کی شدید قلت کا شکار تھیں۔(الجزیرہ)

کینیا

کینیا نے  وبا پر قابو پانے والے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر پناہ گزینوں کے دو بڑے کیمپوں میں آنے  جانے  پر پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد  ان  طبقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ ان کیمپس میں چار لاکھ  پناگزین ہیں۔ (الجزیرہ)

صومالیہ

صومالیہ کورونا   ٹاسک فورس کے انچارج کے مطابق کورونا  انفیکشن کا  پتہ نہیں چل رہا  اور ہم ہزاروں کیسز کو نظر انداز کر رہے ہیں کیونکہ صرف  ان افراد کی جانچ کی جا رہی ہے جن میں  علامتیں انتہا ء کو پہنچ رہی ہوں ۔( الجزیرہ)

کورونا سے فوت ہونے والے میڈیکل اسٹاف  کو خراج تحسین

 الجزیرہ نے دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تصاویر کے ساتھ ایک فہرست شائع کی ہے ۔ اگر آپ  کسی ایسےہیرو  کو جانتے ہیں جو میڈیکل اسٹاف سے تعلق رکھتا تھا اور  خدمت  کرتے ہوئے خود بھی کورونا کا شکار ہو گیا ہو تو اس لنک پر جا کر اس کا نام شامل کر سکتے ہیں ۔

https://interactive.aljazeera.com/aje/2020/coronavirus-healthcare-workers/index.html

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 30 ۔اپریل2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اپریل 2020