• 18 مئی, 2024

آج کی دعا

عید کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ عِيشَةً تَقِيَّةً وَمِيتَةً سَوِيَّةً وَمَرَدًّا غَيْرَ مُخْزٍ وَلَا فَاضِحٍ، اَللّٰهُمَّ لَا تُهْلِكْنَا فَجْأَةً وَلَا تَأْخُذْنَا بَغْتَةً وَلَا تُعْجِلْنَا عَنْ حَقٍّ وَلَا وَصِيَّةٍ، اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْعَفَافَ وَالْغِنَى وَالتُّقَى وَالْهُدَى وَحُسْنَ عَاقِبَةِ الْآخِرَةِ وَالدُّنْيَا، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّكِّ وَالشِّقَاقِ وَالرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ فِي دِينِكَ، يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

(مجمع الزوائد، بَابُ الدُّعَاءِ يَوْمَ الْعِيدِ حدیث: 3226)

ترجمہ: اے اللہ!ہم تجھ سے تقویٰ شعار زندگی اور بے عیب موت چاہتے ہیں۔ اور لوٹنے کی ایسی جگہ جہاں رسوائی اور فضیحت نہ ہو۔ اے اللہ! ہمیں یکدم کسی حادثہ سے ہلاک نہ کرنانہ ہی اچانک گرفت کرنا۔ہمیں اپنے حق اور وصیت کی ادائیگی سے پہلے جلدی میں واپس نہ بلا لینا۔ اے اللہ! ہم تجھ سے پاک دامنی، غناء، تقویٰ، ہدایت اور دنیا وآخرت کے بہترین انجام کی دعاکرتے ہیں۔ اور ہم تجھ سے شک، اختلاف،ریاء اور تیرے دین میں اظہارِ شہرت سے پناہ مانگتے ہیں۔اے دلوں کے پھیرنے والے!ہمارے دلوں کو ہدایت دینے کے بعد ٹیڑھا نہ کرنااور ہمیں اپنے حضور سے رحمت عطا کرنا یقینًا تو بہت عطا کرنے والا ہے۔

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ عیدین کے موقع پر آنحضرتﷺ کی یہ دعا ہوا کرتی تھی۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

چودہواں سالانہ ریجنل جلسہ گراں لاؤو، آئیوری کوسٹ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اپریل 2022