• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 30 جون 2020ء

ہندوستان میں وبا کی شدت/کلوروکوین دوا پر مزید تجربات/کورونا جلد ختم نہ ہوگا/ڈاکٹر فاشی کی 1 لاکھ متأثرین روزانہ کی پیشگوئی /ترکی میں تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی/لاطینی امریکہ میں اکتوبر تک ساڑھے 4 لاکھ اموات کا خدشہ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ3لاکھ 60ہزار                        اموات: 5لاکھ7ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 5136705
یورپ 2692086
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1058055
جنوب مشرقی ایشیا 784931
افریقہ 297290
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 215566

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2537636 126203 41008 885
2 برازیل 1344143 57622 30476 552
3 روس 647849 9320 6693 154
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 93ہزار

اموات: 9ہزار 8سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ87ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 144264 2529 6130 73
2 مصر 66754 2872 1566 83
3 نائجیریا 25133 573 566 8

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 12ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 72لاکھ 76ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ7لاکھ 58ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں 7لاکھ 05ہزار جبکہ روس میں 4لاکھ 12ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ 64ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح  اموات میں 3ہزار 9سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ہندوستانی وزیر اعظم نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ہندستان میں متأثرین کورونا کی تعداد میں مسلسل اضافہ انتہائی  خطرناک ہے۔ اگرچہ ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات پر توکنٹرول کرلیا گیا ہے البتہ متأثرہ افراد میں مزید شدت آسکتی ہے۔ (الجزیرہ)
  • برطانوی  طبی اداروں کی طرف سے منظوری کے بعد عالمی سطح پر کورونا کے علاج میں کلوروکوین  دوا کے  فائدہ مند ہونے کی بابت نئے سرے سے مزید ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق کورونا پر ہم ابھی تک خاطر خواہ قابو نہیں پاسکے اور یہ وبا  جلد ختم نہ ہوسکے گی۔ (الجزیرہ)
  • امریکی معروف ڈاکٹر فاشی نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا متأثرین کی تعداد میں از حد اضافہ ہوسکتا ہے اور ہم روزانہ 1 لاکھ متأثرین عنقریب مشاہدہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ تعداد40 ہزار ہے اور مجھے کوئی تعجب نہیں ہوگا اگر  یہ تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔ جو کہ انتہائی قرین قیاس ہے۔ (الجزیرہ)
  • ترکی میں مزید 1293 نئے کیسز کا انکشاف ہونے سے کل تعداد اب 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔جبکہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک  1 لاکھ 73 ہزار لوگ متأثر ہوچکے ہیں۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ  کے مطابق لاطینی امریکہ میں کورونا کی انتہائی تشویشناک صورتحال ہے اوراس سے مرنے والوں کی  تعداد اکتوبر تک 4 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرجائے گی۔مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حسابی  اندازوں کو محض  پلاننگ اور بہتر اقدامات کیلئے استعمال کیا  جائے گا۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کی اہمیت و ضرورت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2020