• 27 اپریل, 2024

جلسہ سیرت النبی ﷺ جامعۃ المبشرین برکینافاسو

اپنےآقا و مولیٰ حضرت محمد ﷺ کےساتھ عشق وو فا کے اظہار اور آپ کی سیرت طیبہ کا علم حاصل کرنے اور اس کی پیروی کرنے کی خاطر جامعۃالمبشرین برکینا فاسو میں ہر سال جلسہ ہائے سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس سہ ماہی کا جلسہ31 مئی2021ء کو منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت جامعۃ لمبشرین برکینافاسو سے فارغ التحصیل ہونے والے مبلغ مکرم کندا عبدالجلیل صاحب نے کی۔ تلاوت قرآن کریم عزیزم اساسو مصطفیٰ نے کی اور فرنچ ترجمہ پیش کیا۔ پھر عزیزم سورے قاسم متعلم درجہ ثالثہ نے رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں حضرت مسیح موعود ؑ کا قصیدہ پیش کیا۔

جلسہ کی پہلی تقریر درجہ ثالثہ کے طالبعلم عزیزم عمر دیارا نے ’’رسول اللہ ﷺ بنی نوع انسان کے لیے عظیم نمونہ‘‘ کے موضوع پر کی۔ عزیزم عمر دیارا نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے خوبصورت واقعات بیان کر کے اس مضمون کو واضح انداز میں بیان کیا۔ دوسری تقریر درجہ ثالثہ کے طالبعلم عزیزم ویلگو یوسف نے ’’جماعت احمدیہ کا ختم نبوت کے عقیدہ پر ایمان‘‘ کے موضوع پر کی ۔عزیزم نےحضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی تحریرات سے ختم نبوت کے معنی اور شان کو واضح کیا۔ آخری تقریر مکرم کندا عبدالجلیل صاحب نے’’رسول اللہ ﷺ کے اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر کی۔ آپ نے رسول اللہ ﷺ کی خوبصورت پاکیزہ زندگی کے حسین پہلوؤں کو واقعات بیان کر کے اجاگر کیا۔

جلسہ کے اختتام پر خاکسار نے حضرت مسیح موعود ؑکے عشق رسول ﷺ کے متعلق واقعات بیان کیے۔ بعد ازاں تمام شاملین جلسہ نے حضرت مسیح موعود ؑ کا خوبصورت قصیدہ یک زبان ہو کر پڑھا اور رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجا ۔ آخرپر خاکسار نے دعا کروائی۔

(رپورٹ: نعیم احمد باجوہ۔ پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021