• 6 اگست, 2021

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

گزشتہ دنوں جامعۃ المبشرین سیرالیون میں ہونے والے پروگراموں کی رپورٹ پیشِ خدمت ہے:

مقابلۂ حفظ قرآن

مؤرخہ 22 ؍ مئی کو بعد نمازِ عصر مقابلۂ حفظِ قرآن کا انعقاد کیا گیا جس کا نصاب درج ذیل تھا۔

مکرم حافظ اسداللہ وحید صاحب، مکرم حافظ شیخ ظافر احمدصاحب اور مکرم حامد علی بنگورا صاحب نے منصفی کے فرائض سرانجام دئے۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق عزیزم سلیمان سو نے اول پوزیشن، عزیزم محمد ییرو کمارا نے دوم پوزیشن جبکہ عزیزم محمود سیڈی بے اور عزیزم محمد کمارا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

جلسہ یومِ خلافت

مؤرخہ 27 ؍ مئی کو دن گیارہ بجے جلسہ کا باقاعدہ آغاز مکرم عقیل احمد صاحب ریجنل مبلغ بو ریجن کی صدارت میں تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ عزیزم سلیمان سو نے تلاوت و ترجمہ پیش کیا جس کے بعد صدرِ مجلس نے عہدِ خلافت دہریا۔ عزیزم علی بی کانو اور عزیزم محمد ییرو کمارا نے نظم ’’خلافت دل ہمار ا ہے‘‘، پیش کی۔ پروگرام کی پہلی تقریرعزیزم اسماعیل سیسے متعلم درجہ سوم نے خلافت کی اہمیت کے بارے میں کی۔ مکرم مولوی مولائی فورنا، استاذ جامعہ نےخلافتِ احمدیہ کی تاریخ مختصرا ًبیان کی۔پروگرام کی آخری تقریر مکرم مبارک احمد صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین نے اطاعتِ خلافت کے بارے میں کی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

مقابلہ حفظِ قصیدہ

مؤرخہ 29 ؍ مئی کو بعد نماز عصر مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مقابلہ کا نصاب حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا عربی قصیدہ یَاعَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَالْعِرْفَانِ تھا۔

مکرم حافظ اسداللہ وحیدصاحب، مکرم حافظ شیخ ظافر احمدصاحب اور مکرم اثمار احمدصاحب نے منصفی کے فرائض سرانجام دئے۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق عزیزم ابراہیم کرومانے اول پوزیشن حاصل کی۔ عزیزم ابراہیم کاربو نے دوسری پوزیشن جبکہ عزیزم فؤاد کروما سوم پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021