• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰی وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ

(سورۃ النمل:20)

ترجمہ: اے میرے رب!مجھے توفیق بخش کہ میں تیری نعمت کا شکریہ ادا کروں جو تونے مجھ پر کی اور میرے ماں باپ پر کی اور ایسے نیک اعمال بجا لاؤں جو تجھے پسند ہوں اور تو مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیکو کار بندوں میں داخل کر۔

یہ قرآنِ مجید میں مذکور حضرت سلیمانؑ کی خدا کے انعاموں پر شکریہ کی بہت ہی پیاری دعا ہے۔ حضرت سلیمانؑ خدا کے نبی بھی تھے اور بادشاہِ وقت بھی۔ایک موقع پر جب آپؑ کا لشکر وادئ نملہ کے پاس سے گزرا اور وہ قوم آپؑ کے لشکر کی ہیبت سے اپنے گھروں میں بند ہوگئی تب آپؑ نے یہ دعا کی تھی۔

ایک نبی کی یہ پیاری دعا ہمیں سکھاتی ہے کہ سب جاہ و جلال اور شان وشوکت خدا کی ہی عطا کردہ ہے اور ہر حال میں اس کی یاد ہماری حرزِجان ہونی چاہئے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 30 جولائی 2020ء