• 24 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 30 جولائی 2020ء

کورونا کا ایک اور زور/ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں وبا کی شدت/انڈونیشیا لاک ڈاؤن میں تیسری توسیع/فلپائن میں ایک دن میں سب سے زیادہ متأثرین/ایران میں متأثرین کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ70لاکھ54ہزار                     اموات: 6لاکھ67ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8980181
یورپ 3283277
جنوب مشرقی ایشیا 1949850
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1507734
افریقہ 754390
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 299460

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4323160 148640 59629 1191
2 برازیل 2482191 88539 40816 921
3 ہندوستان 1583792 34968 52123 775
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 8لاکھ32ہزار

اموات: 17ہزار5سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ86ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 471123 7497 11362 240
2 مصر 92947 4691
3 نائجیریا 42208 873 5

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 2لاکھ 13 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 99لاکھ84ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ19لاکھ30ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں13لاکھ89ہزار  جبکہ ہندوستان میں10لاکھ19ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک2لاکھ 17ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار1سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • عالمی سطح پرایک دفعہ ماند پڑ جانے کے بعد اب کورونا وائریس   دوبارہ کئی ممالک میں زور پکڑنے لگ گیا ہے جن میں آسٹریلیا میں یہ تعداد  723 مریض روزانہ ہے۔ اسی طرح کئی اور ممالک میں بھی اس کا زور جاری ہے۔(الجزیرہ)
  • دنیا بھر میں سب سے زیادہ متأثر ہونے والے 2 ممالک امریکہ اور برازیل میں کورونا کا پھیلاؤ ابھی بھی شدت سے جاری ہے۔ امریکہ میں اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ ٔ اجل بن چکے ہیں ۔ سب سے زیادہ متأثر ہونے والی ریاستوں میں کیلی فورنیا  اور ٹیکساس  شامل ہیں۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں  1904 نئے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں تیسری دفعہ  توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق سکول کالج وغیرہ مکمل بند ، جبکہ  ریستوران اور پبلک ٹرانسپورٹ کو 13 اگست تک جزوی طور پر جاری رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں اب تک 1 لاکھ 6 ہزار متأثرین جبکہ 5 ہزار اموات ہوچکی ہے جو کہ مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔(الجزیرہ)
  • فلپائن میں 24 گھنٹوں میں متأثر ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔(الجزیرہ)
  • ایران میں  اب تک  کورونا سے متأثرین کی تعداد   3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ اموات کی تعداد 16 ہزار 5 سو ہے۔ گزشتہ دنوں 226 نئی اموات واقع ہوئی ہیں۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

’’حرمین ہائی سپیڈ ریلوے‘‘ قطار الحرمین السریع

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2020