• 4 مئی, 2024

سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ كُنْ وَّرِعًا تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ وَكُنْ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُّؤْمِنًا وَّأَحَسِنْ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُّسْلِمًا وَّأَقِلَّ الضَّحِكَ فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيْتُ الْقَلْبَ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابوہریرہ! پرہیزگار بنو تم سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤگے اور قانع بنو تم سب لوگوں سے زیادہ شکر گزار ہوجاؤگے اور لوگوں کیلئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو تم مومن ہو جاؤگے اور جو تمہارا پڑوسی ہے اس سے اچھی ہمسائیگی کرو تم مسلم ہوجاؤگے اور کم ہنسو کیونکہ ہنسنے کی کثرت دل کو مردہ کردیتی ہے۔

(ابن ماجہ کتاب الزھد باب الورع والتقوی)

پچھلا پڑھیں

اعلان دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اگست 2022