• 9 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

کشتی پر سوار ہونے کی دوسری دعا

حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ ہدایت فرمائی کہ جب کشتی میں سوار ہو جائیں تو پہلے اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ نَجّٰنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ پڑھیں کہ تمام تعریف اس ذات کے لئے ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی۔ اور پھر یہ دعا پڑھیں۔ حضرت علیؓ مسجد میں داخل ہوتے وقت بھی یہی دعائیہ آیت پڑھا کرتے تھے۔

(تفسیر قرطبی جزء12 صفحہ120)

رَبِّ اَنۡزِلۡنِیۡ مُنۡزَلًا مُّبٰرَکًا وَّاَنۡتَ خَیۡرُ الۡمُنۡزِلِیۡنَ ﴿۳۰﴾

(المؤمنون: 30)

اے میرے رب! تو مجھے ایسی حالت میں اتار کہ مجھ پر کثرت سے برکتیں نازل ہو رہی ہوں اور تمام اتارنے والوں سے بہتر تیرا وجود ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ36-37)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اعلان دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اگست 2022