• 6 مئی, 2024

فقہی کارنر

ولیمہ

تعریف ولیمہ پوچھی گئی تو (حضرت مسیح موعودؑ نے) فرمایا:
’’ولیمہ یہ ہے کہ نکاح کرنے والا نکاح کے بعد اپنے احباب کو کھانا کھلائے‘‘

(الحکم 10 فروری 1907ء صفحہ11)

’’شرح شریف میں تو صرف اتنا حکم ہے کہ نکاح کرنے والا بعد نکاح کے ولیمہ کرے یعنی چند دوستوں کو کھانا پکا کر کھلاوے‘‘

(بدر نمبر31 جلد2 موٴرخہ 2؍اگست 1906ء صفحہ12)

اسی طرح ایک اور موقعہ پر فرمایا:
’’نکاح میں کوئی خرچ نہیں، طرفین نے قبول کیا اور نکاح ہو گیا۔ بعد ازاں ولیمہ سنت ہے۔ سو اگر اس کی استطاعت بھی نہیں تو یہ بھی معاف ہے‘‘

(بدر6 فروری 1908ء صفحہ6)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

اعلان دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اگست 2022