• 18 مئی, 2024

پیس سمپوزیم

پیس سمپوزیم
(Farafenni-North Bank Region)

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ گیمبیا کےایک ریجن نارتھ بینک کی جماعت فرافینی میں مقیم مربی سلسلہ مکرم روحان احمد صاحب کو peace symposium منعقد کروانے کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ علٰی ذٰلک۔

اس پروگرام کا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور حسین تعلیم کو دنیا تک پہنچانا تھا۔ اس تقریب کا موضوع تھا،

’’نبی پاکﷺ امن کے بادشاہ‘‘

پروگرام کی تیاری اور کامیابی کے لئے پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی خدمت اقدس میں دعائیہ خط بھیجا گیا اور دعا کی درخواست کی۔

اس پروگرام میں افراد جماعت کے ساتھ ساتھ غیراز جماعت احباب بشمول بعض اہم حکومتی عہدیداروں کو دعوت شرکت دی گئی۔ اور انکی بھی اچھی تعداد شامل ہوئی۔ جن میں غیراز جماعت امام، فرافینی ایریہ کے چیف، چیف آف آرمی، امیگریشن انچارج، پولیس فورس اور کسٹم سے بھی نمائندگان نے شمولیت اختیار کی۔

اس پروگرام میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں کو بھی جماعتِ احمدیہ کے ساتھ ملکر اپنی تقاریر کے ذریعہ امن کا پیغام پھیلانے کی توفیق ملی۔

اس پروگرام کی صدارت مکرم فابکرے کلے صاحب نےکی، جو کہ Peace Activist ہیں اور اللہ کے فضل سے احمدی بھی ہیں۔ اس کےعلاوہ مشنری انچارج گیمبیا مکرم محمود احمد طاہر، نائب صدر خدام الاحمدیہ گیمبیا مکرم سیکو جامع، ایریامشنری بارا ریجن مکرم امام عثمان کےبا صاحب بھی موجود تھے۔

غیر از احباب نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اس میں دعوت دینے پر جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ ایسے پروگرام آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

اختتامی دعا سے پہلے معزز مہمانوں کو لائف آف محمد ﷺ اور پاتھوے ٹوپیس کے تحفہ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد دعا ہوئی۔

اس تقریب کے موقع پر میڈیا کی طرف سے

GRTS (National TV Station) LightFM, MTA The Gambia, Day News Paper, Paradise FM

کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے پروگرام ریکارڈ کیا اوور بعد ازاں اس کی تفصیلی رپورٹ بھی اپنے چینلز پر چلائی۔

اس پروگرام میں 175 کے قریب لوگوں نے شمولیت اختیار کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پروگرام کوہر لحاظ سےبابرکت فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل آئن لائن گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ