• 23 جولائی, 2025

آج کی دعا

فَدَعَا رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ ﴿۱۱﴾

(القمر: 11)

ترجمہ: تب اس نے اپنے ربّ کو پکارا اور کہا کہ میں یقیناً مغلوب ہوں۔ پس میری مدد کر۔

یہ حضرت نوح علیہ السلام کی خداتعالیٰ کی مدد ونصرت کے حصول کی عاجزانہ دعا ہے۔

حضرت نوح علیہ السلام نے جب اپنی قوم کو خدا کا پیغام بتمام وکمال پہنچا دیا اور انہوں نے مسلسل انکار کیا تو آپؑ نے خدا کے حضور یہ دعا کی۔ اللہ نے انکو سیلاب کے ذریعہ سے تباہ کیا اور اپنے نبی کی مددونصرت کی اور انہیں اور انکے متبعین کو اس عذاب سے محفوظ رکھا۔

یہ دعا حضرت اقدس مسیحِ موعود ومہدئ معہودؑ علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کو 1883ء میں قرآنِ مجید کے الفاظ میں کچھ تغیر کے ساتھ الہام ہوئی تھی جوکہ یہ ہے:

فَدَعَا رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ

میں مغلوب ہوں۔ میری طرف سے مقابلہ کر۔

(تذکرہ صفحہ71)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

نماز جنازہ حاضر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 ستمبر 2021