• 25 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

آگ بجھائیں، آگ نہ لگائیں

ایک جنگل میں آگ لگ گئی، سب چرند پرند اور درند ایک جگہ پر جمع ہوئےاور مشورہ کرنے لگے کہ آگ کیسے بجھائی جائے۔ کسی کو کچھ نہیں سوجھا ۔ ایک چھوٹی سی چڑیا اپنی چونچ میں تالاب سے پانی لا لا کر اس آگ پر ڈالتی رہی۔ کسی نے پوچھا اس سے کیا آگ بجھ جائے گی۔ چڑیا نے جواب دیا آگ تو نہیں بجھے گی لیکن جب مورخ جنگل کی تاریخ لکھے گا تو میرا نام آگ بجھانے والوں میں لکھے گا نہ کہ لگانے والوں میں۔

(محمد عمر تیماپوری۔ انڈیا)

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 نومبر 2021