مکرم جنید اسلم متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا یہ اعلان بھجواتے ہیں
خاکسار کی بڑی بہن مکرمہ آصفہ اسلم زوجہ عطاء الکریم صاحب آف امریکہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے موٴرخہ 12؍نومبر 2022ء بروز ہفتہ دوسری بیٹی عزیزہ منہا کریم سے نوازا ہے۔ عزیزہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عزیزہ مکرم خواجہ محمد اسلم کی نواسی اور مکرم خواجہ عبدالرحمٰن کی پوتی ہے۔
قارئین الفضل کی خدمت میں عاجزانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ منہا کریم کو صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے، خلیفہٴ وقت کی فرمانبردار اور جماعت کے لئے مفید وجود بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے آمین۔